• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

فائل فوٹو

سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار حکومت کو ہونا چاہیے : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
07/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ترال ( پلوامہ):نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج قصبہ ترال کی مین ٹاؤن میں ایک عوامی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، غلام نبی بٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران اور کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کئ نائب صدر عمر عبدللہ نے کہا مرکزی سرکار اگرچہ بلند بانگ دعوے کر رہی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں تاہم جموں کشمیر میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا جا رہا ہے اور جنوبی کشمیر میں بالخصوص ہماری جماعت کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے سرکار کو کس بات سے ڈر ہے کیونکہ ہم تو ملک مخالف نہیں ہے لیکن ہم اپنی بات عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگ یہاں کافی تنگ آ چکے ہیں۔ایک طرف سے یہاں بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی نے یہاں کے لوگوں کو جینا حرام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا حالات کی بات کی جائے تو حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں کہی پر امن نہیں ہے لوگ بے سکون ہو چکے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جہاں تک پارلیمنٹ میں متعارف کی گئی زیزرویسن بل کی بات ہے ہمیں دو چیزوں پر اعتراض ہے ایک یہ کہ عدالت عظمیٰ نے ابھی ری آرگنائزیشن میں اپنا فیصلہ نہیں سنایا ہے اور یہ لوگ تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار لیفٹیننٹ گورنر کو دیا گیا ہے جو منتخب حکومت کو دیا جانا چاہئے’۔

انہوں نے کہا: ‘لیفٹیننٹ گورنر کو اختیار دیا گیا جس سے یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ ایسا بی جے پی کو مدد کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ الیکشن میں جیت نہیں سکتے ہیں اس لئے ان کی سیٹوں کو بڑھایا جا رہا ہے’۔

علاقائی جماعتوں کے الگ الگ جلسے کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ ‘ہم الگ الگ جلسے کرتے ہیں ہمارے الگ الگ خیالات ہیں لیکن جہاں بڑا مقصد ہوتا ہے جیسا 5 اگست کا مسئلہ ہے تو وہاں ہم مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ ترال میں جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترال میں آج جلسہ کرنے کا مقصد لوگوں کو ملنا اور تنظیم کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پارلیمانی انتخابات میں بحیثیت امید وار کھڑا ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر فاروق صاحب ہمارے صدر ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے اس کو تسلیم کیا جائے گا۔اگر وہ خود ہی الیکشن لڑنا چاہیں گے تو بہتر اور اگر صحت کی وجہ سے نہیں لڑیں گے تو پارٹی کے ساتھ مشاورت کرکے ایک بہترین امیدوار کو کھڑا کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زوجیلا پاس پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Next Post

جموں و کشمیر میں 11 ماہ میں ریکارڈ 2 کروڑ سیاح آئے: جی کشن ریڈی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں 11 ماہ میں ریکارڈ 2 کروڑ سیاح آئے: جی کشن ریڈی

جموں و کشمیر میں 11 ماہ میں ریکارڈ 2 کروڑ سیاح آئے: جی کشن ریڈی

پولیس اہلکاروں کے خلاف درج معاملات، جموں کشمیر ملک میں سر فہرست

پولیس اہلکاروں کے خلاف درج معاملات، جموں کشمیر ملک میں سر فہرست

پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

زوجیلامیں ایک اور سڑک حادثہ 5 افراد جاں بحق

دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑے گی: الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »