• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں 40 فیصد آبادی ٹیکس سے مستثنیٰ ،یو ٹی کی بہتری کیلئے لوگ آگئے آئیں:منوج سنہا

پونچھ ہلاکتیں : ایل جی لواحقین سے کریں گے ملاقات

by امت ڈیسک
26/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پونچھ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج پونچھ دورہ کرکے فوج کی مبینہ حراست میں ہلاک کیے گئے شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کرکے ان کی ڈھارس بندھائیں گے۔ جبکہ گزشتہ روز فوج کے سربراہ منوج پانڈے نے بھی پونچھ کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ وہیں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی بدھ کو پونچھ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صوبہ جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔

جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے پہلے ہی مارے گئے تین شہریوں کے لواحقین کو مالی معاونت، سرکاری نوکریاں اور بچوں کو مفت تعلیم دینے کا وعدہ کیا ہے، اسی بیج آج صبح سے ہی ٹوپا پیر گاؤں، پونچھ میں سیول انتظامیہ کے افسران کا علاقے میں آنا شروع ہوا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج گاؤں کا دورہ کرکے لواحقین کو سرکاری ملازمت کے دستاویز (اپائنٹمنٹ لیٹر) دیں گے۔ علاقے کے مقامی پنچ محمد صدیق کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا گاؤں میں پہنچ کر مارے گئے تین عام شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ بھی ٹوپا پیر گاؤں پہنچے اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقامی شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈی سی پونچھ اور دیگر افسران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا انتظار کر رہے ہیں۔ ادھر گزشتہ چھ دنوں سے علاقے میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے اور کسی کو بھی گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی خانہ نظر بند رکھا گیا تھا اور انہیں بھی پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

علاقے کے پی آر آئی ممبران نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کسی کو بھی مارے گئے نوجوانوں کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کے لیے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ جبکہ علاقے میں موبائل انٹرنٹ خدمات ہنوز معطل ہیں اور معمولات زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کو عسکریت پسندوں نے یہاں ایک فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ فوجی ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی ایجنسیز نے علاقے کو محاصرے لیا اور چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا کہ فوج نے درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکر ان کو زد و کوب کیا جن میں سے تین مقامی افراد فوجی مار پیٹ میں بے دردی کے ساتھ ہلاک کیے گئے اور بعد ازاں ان کی لاشیں بوروں میں بھر کر لواحقین کے سپرد کر دی گئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں تین مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

Next Post

وزیر دفاع بدھ کو ایل جی کے ہمراہ پونچھ کا دورہ کریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
وزیر دفاع بدھ کو ایل جی کے ہمراہ پونچھ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع بدھ کو ایل جی کے ہمراہ پونچھ کا دورہ کریں گے

وادی میں ٹھٹھرتی سردی، گہری دھند کا راج برقرار

وادی میں ٹھٹھرتی سردی، گہری دھند کا راج برقرار

چناب، لداخ میں تین زلزلے کے جھٹکے

چناب، لداخ میں تین زلزلے کے جھٹکے

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

اگر ہند پاک مسلہ کشمیر حل نہیں کریں گے تو اسکا حال فلسطین جیسا ہوگا : فاروق عبداللہ

پونچھ شہری ہلاکتیں: تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے: فوج

پونچھ اور راجوری میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »