• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں ٹھٹھرتی سردی، گہری دھند کا راج برقرار

وادی میں ٹھٹھرتی سردی، گہری دھند کا راج برقرار

by امت ڈیسک
26/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں جہاں ایک طرف شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے وہیں دوسری طرف سری نگر سمیت کئی علاقوں کو منگل کی صبح مسلسل دوسرے روز بھی گہری دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔سری نگر اور وادی کے دیگر کچھ حصوں میں منگل کی صبح گہری دھند چھائی ہوئی تھی جس سے وزیبلٹی کافی کم ہوئی تھی۔گہری دھند سے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ڈرائیور حضرات کو ہیڈ لائٹس چالو کرکے گاڑیاں چلانا پڑیں۔ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے سے سردیوں کا زور مزید تیز ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقا گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 31 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 27 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 28 سے 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کی سلامی کے بیچ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر دفاع بدھ کو ایل جی کے ہمراہ پونچھ کا دورہ کریں گے

Next Post

چناب، لداخ میں تین زلزلے کے جھٹکے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
چناب، لداخ میں تین زلزلے کے جھٹکے

چناب، لداخ میں تین زلزلے کے جھٹکے

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

اگر ہند پاک مسلہ کشمیر حل نہیں کریں گے تو اسکا حال فلسطین جیسا ہوگا : فاروق عبداللہ

پونچھ شہری ہلاکتیں: تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے: فوج

پونچھ اور راجوری میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غور

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے طلباءسے ملاقات کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے طلباءسے ملاقات کی

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

صرف 20سے 25 عسکریت پسند جموں کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے : ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »