امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ// دفعہ 370 کو ملک کے لیے کینسر قرار دیتے ہوئے نائب صدر جگدیپ دھنگکھڑ نے جمعرات کو کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس آئینی شق کو کبھی منسوخ کیا جائے گا۔ کٹھوعہ میں بائیو ٹیک سٹارٹ اپ ایکسپو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا تھا کہ دفعہ 370 کبھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں مذکورہ شق عارضی ہے لیکن ملک کے لیے کینسر ” کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا، راجیہ سبھا اور سپریم کورٹ کو آئین سے اس قانون کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے پرمبارکباد دی۔
اُنہوں نے کہا، آج خوشی کا دن ہے۔ دفعہ 370 اب آئین میں نہیں ہے۔ یہ ملک کے لیے کینسر تھا۔ آخر کار آنجہانی شیاما پر ساد مکھر جی کا خواب پورا ہو گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370 کو مرکزی حکومت نے 105 اگست 2019 کو منسوخ کر دیا تھا۔
اس فیصلے کو سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑکی سر براہی میں گزشتہ سال 11 دسمبر کو درست قرار دیا تھا۔










