امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چوٹیگام علاقے میں جمعہ کے روز ایک نامعلوم جنگجو جھڑپ کے دوران مارا گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے، جی این ایس نے اطلاع دی کہ جاری مسلح تصادم میں ایک نامعلوم عسکریت پسند مارا گیا۔ اس دوران علاقے میں تلاشی کا کام جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی بڑھی تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔









