• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

by امت ڈیسک
08/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام کا کہنا ہے کہ ’’یہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ کسی فرد واحد نے اولیاء کرام اور صوفی بزرگ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی (رح) اور معین الدین چستی اجمیری (رح) کے متعلق غلط اور قابل اعتراض بیانیہ دیا ہے، جس کی وجہ سے مسلمانانِ کشمیر کے جزبات و احساسات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس پر جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ایسی غلط بیانی سے نہ صرف آپسی منافرت پھیلتی ہے بلکہ مسلکی تفریق بھی پیدا ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مبلغ، امام اور ایک داعی کو اپنے بیانات اور وعظ و تبلیغ اور نصحیت، امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پر ملحوظ ہونی چائیے، نہ کہ مسلکی انتشار پیدا کرنے کی غرض سے۔‘‘مفتی ناصرالاسلام کا کہنا ہے کہ ’’معاشرہ اخلاقی گراوٹ کے عروج پر ہے۔ ایسے میں مذہبی رہنماؤں کو مسلکی اور طبقاتی منافرت پھیلانے کے بجائے سماجی بدعات پر بات کرنی چاہیے تاکہ سماج میں پنپ رہی برائیوں کو لگام دی جا سکے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس وقت نوجوان نسل منشیات کی لت اور اخلاقی بے راہ روی میں غرق ہو چکی ہے۔ ایسے جرائم یہاں انجام دئیے جا رہے ہیں جن کا تصور بھی کشمیر میں نہیں کیا جا سکتا تھا۔ لیکن اس سب کے پیش نظر، افسوس! یہاں چند ایسے امام اور داعی بھی ہیں جو مسلمانان کشمیر میں آپسی جھگڑوں اور فتنہ و فسادات میں الجھا رہے ہیں جو کہ حد درجہ افسوسناک امر ہے۔‘‘

مفتی ناصرالاسلام نے مزید کہا کہ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی (رح) اور معین الدین چستی اجمیری (رح) اور باقی اولیاء کرام اور بزرگان دین کے ہم سب مرحون منت ہیں جنہوں نے بڑی مشقت سے دین اسلام قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم تک پہنچایا۔ واضح رہے کہ مفتی ناصر الاسلام کا یہ بیان گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر جاری بیان بازی کے پاس منظر میں آیا ہے۔

دراصل چند روز قبل ایک خاص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے محسن کشمیر، امیر کبیر میر سید علی ہمدانی رحمہ اللہ تعالیٰ اور معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ کہے، گرچہ اس شخص کی جانب سے چند روز بعد وضاحتی بیانیہ بھی سامنے آیا تاہم درجنوں اسکالرز، واعظین، علماء کرام نے اس شخص کے رد اور امیر کبیرؒ کی شان میں کئی ویڈیو کلپ اپلوڈ کیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خراب موسم کے باعثِ وزیر داخلہ کا دورہ منسوخ

Next Post

ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
Next Post
ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

سرینگر میں پی سی بی کی خاتون آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

دفعہ 370 کے خاتمے کا سب زیادہ خمیازہ آج جموں کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے: ڈاکٹر فاروق

فرضی شادی اور نوکری فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش

9 اور دس جنوری کو کشمیر کی مسافر بردار گاڑیوں کا ہڑتال کا اعلان

9 اور دس جنوری کو کشمیر کی مسافر بردار گاڑیوں کا ہڑتال کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »