• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترقی یافتہ ہندوستان کےلیے نوجوانوں کا فٹ ہونا ضروری : وزیراعظم

ایوانوں کے وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کے بارے میں سوچا جانا چاہیے:مودی

by امت ڈیسک
27/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے پریزائیڈنگ افسران سے کہا ہے کہ وہ ایوانوں کے وقار کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کریں۔ انہوں نے بدعنوانی کے مقدمات میں سزا یافتہ عوامی نمائندوں کی عوامی مقبولیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایگزیکٹو، عدلیہ اور آئین کی توہین ہے۔

مودی ویڈیو پیغام کے ذریعے آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پریزائیڈنگ افسران پر زور دیا کہ وہ ان قوانین کا مطالعہ کریں اور حکومتوں کو ان قوانین کو ختم کرنے کے بارے میں حساس بنائیں جو وقت کے ساتھ بے کار ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ایوان میں کوئی رکن آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے تو ایوان کے دیگر سینئر اراکین اس رکن کو سمجھاتے تھے، تاکہ آئندہ وہ ایسی غلطی نہ دہرائیں گے اور ایوان کا ماحول خراب ہو جائے گا، اس کے وقار کو مجروح نہ ہونے دیں لیکن آج کے دور میں ہم نے دیکھا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں ایسے ارکان کی حمایت میں کھڑی ہو کر ان کی غلطیوں کا دفاع کرنے لگتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی صورت حال چاہے وہ پارلیمنٹ ہو یا اسمبلی، کسی کے لیے بھی اچھی نہیں ہے۔ اس فورم میں ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے، اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر اور مختلف اسمبلیوں کے پریزائیڈنگ افسران موجود تھے۔

مودی نے کہا کہ آج ایک اور تبدیلی نظر آرہی ہے کہ ایوان کے جن ارکان کو سزا دی گئی ہے، ان کی تعریف کی جانے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایوان کے کسی رکن پر کرپشن کا الزام لگتا تھا تو عوامی زندگی میں ہر کوئی اس سے دور رہتا تھا۔ لیکن آج ہم عدالت سے سزا یافتہ بدعنوان لوگوں کو بھی عوامی سطح پر خوش ہوتے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "یہ ایگزیکٹو کی توہین ہے، یہ عدلیہ کی توہین ہے، یہ ہندوستان کے عظیم آئین کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے کانفرنس میں اس موضوع پر بات کرنے اور مستقبل کے لیے ٹھوس تجاویز دینے کی ضرورت پر زور دیا۔(یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نتیش کمار کے مستعفی ہونے کا امکان،بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کی تیاری

Next Post

راجوری سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

راجوری سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی

نتیش کمار کے مستعفی ہونے کا امکان،بی جے پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت بنانے کی تیاری

نتیش کمار کا استعفی، این ڈی اے کی حمایت کے ساتھ پھر سے حلف برداری

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

عام انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر میں پولیس افسران کے تبادلے

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بڈگام میں رقم سمیت دو جواری گرفتار : پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »