امت نیوز ڈیسک //
کولگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور اسمگلر کی جائیداد منسلک کر دی ہے۔
معلوم ہواہے کہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر احمد کھانڈے ولد محمد سلطان کھانڈے ساکنہ نی پورہ کولگام کی 1291.48 مربع فٹ کی 2562425 روپے مالیت کی جائیداد (دومنزلہ رہائشی مکان اور گاﺅ خانہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک کر دی۔
پولیس نے اس سلسلے میں جاری ایک بیان میںکہا کہ کولگام پولیس کے ذریعہ کی گئی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جائیدار غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی۔











