امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 31 جنوری: بارہمولہ کے بونیار میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کئی لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ اوڑی جانے والی ایک مسافر گاڑی آج دوپہر بوجیتھلا کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔(کے این او)










