• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ گاندھی کے نظریات کو شکست نہیں دے سکتی: راہل گاندھی

by امت ڈیسک
17/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران، اتر پردیش کے بنارس میں گاندھی جی کے نظریات کو پھیلانے کے لیے بنائے گئے ‘سرو سیوا سنگھ’ کے سامنے رک کر لوگوں سے بات کی، جہاں انھیں بتایا گیا کہ گاندھی جی کے نظریات کو کچلنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کس طرح سرو سیوا سنگھ میں رکھی بابائے قوم کی کتابیں اور تصویریں باہر پھینک دی گئی ہیں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہ ‘سرو سیوا سنگھ’، مہاتما گاندھی کے نظریات کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ لوگوں کو دبایا گیا اور یہاں بھی آمریت کے نشہ سے اندھی ہو کر بی جے پی حکومت کے بلڈوزروں نے انہیں روند ڈالا اور نایاب تصویریں اور کتابیں باہر پھینک دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن وہ بھول گئے کہ گاندھی ایک سوچ اور سماجی انصاف کا نظریہ ہے۔ یہ زندگی گزارنے کا مثالی طریقہ ہے۔ گاندھی ہندوستان کی روح میں ہے، یہ ملک گاندھی کے نظریے پر چلتا ہے اور ہمیشہ چلتا رہے گا۔ بی جے پی آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ اسے کبھی شکست نہیں دے سکتی ہے۔

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں خوف اور نفرت کا ماحول ہے۔ ملک دو حصوں امیر اور غریب میں بٹا ہوا ہے۔ کاشی وشواناتھ مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے بعد اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تحت ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ یہ ملک محبت کا ہے نفرت کا نہیں اور یہ تب ہی مضبوط ہوگا جب سب مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم زندگی کے تمام خطوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لائیں گے تو یہی حقیقی حب الوطنی ہوگی۔ ملک میں ایسا ماحول ہے کہ پتہ نہیں کل کیا ہو گا۔ ملک دو حصوں میں بٹ گیا، ایک امیر کا اور دوسرا غریبوں کا۔ ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک بھی چھوٹا اور درمیانہ تاجر یا بزنس مین ایسا نہیں ہے جسے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے فائدہ ہوا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بزنس ٹائیکونز کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر لوگ غریبوں کے برابر جی ایس ٹی ادا کر رہے ہیں، جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہم نے نیائے نام بنایا ہے اور اپنی یاترا کا نام ‘نیائے یاترا’ رکھا ہے۔

راہل نے کہا کہ اپنی یاترا کے دوران انہیں کہیں بھی نفرت نظر نہیں آئی اور یہاں تک کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لوگ بھی آئے اور ان کے ساتھ اچھی طرح بات چیت کی۔ یہ ملک تب ہی مضبوط ہوگا جب ہم سب مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو بڑے مدے ہیں، ایک بے روزگاری اور دوسرا مہنگائی۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

پی ایم مودی کا دورہ جموں: لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

پی ایم مودی کا دورہ جموں: لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم : پولیس سربراہ

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

بجلی بلوں کی ادائیگی کے بعد ہی ملازمین کی تنخواہیں واگذار کی جائیں :کے پی ڈی سی ایل

جموں کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں زوروں پر : سی ای او

جموں کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں زوروں پر : سی ای او

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مہاجر خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم:منوج سنہا

152کروڑ مالیت کے پروجیکٹوں کی منظوری کےلیے پی ایم کا مشکور ہوں: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »