• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئی جی کشمیر نے سبھی اضلاع میں سکیورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی

آئی جی کشمیر نے سبھی اضلاع میں سکیورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی ہدایت دی

by امت ڈیسک
18/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران افسروں پر زور دیا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر وادی کے سبھی اضلاع میں ملیٹینٹ مخالف آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا جائے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سکیورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں پی سی آر سرینگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کے سکیورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سکیورٹی خطرات و چیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔ پولیس بیان کے مطابق وی کے بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سکیورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ ‘آئی جی پی نے مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا’۔انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے سکیورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات بنانے پر زور دیا’۔

بیان کے مطابق انہوں نے انٹلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضوط بنانے کرنے کے احکامات صادر کئے۔میٹنگ کے دوران شرکاء نے آنے والے پروگراموں کے پیش منظر میں وضح کئے گئے سکیورٹی پلان کے بارے میں آئی جی کشمیر کو جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ آنے والی تقریبات کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔آئی جی پی نے عسکریت پسندی کے خطرات کو کم کرنے کی خاطر رات کے اوقات میں مزید چوکسی برتنے کی بھی تلقین کی ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے انسداد عسکریت پسند کی کارروائیوں کو مزید تیز تر کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے آفیسروں پر زور دیا کہ اہم پروگراموں کے دوران قومی شاہراہ کی سکیورٹی بڑھانے ، جہاں پر اقلیتی فرقے سے وابستہ لوگ رہائش پذیر ہیں، وہاں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے اور دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی گرڈ مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں کے سرینگر کے سیول لائنز اور پائین شہر میں ناکوں کا جال بچھانے کے بھی احکامات صادر کئے، تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ آئی جی پی نے تقریبات کے دوران سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز کا خیال رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔انہوں نے مشکوک سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں تعینات پولیس آفیسران کو خصوصی ہدایات دیں، کہ ممکنہ عسکریت پسند سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کنٹرول لائن اور اندرونی علاقوں میں سخت چوکسی برتیں۔بیان کے مطابق انہوں نے زونل ایس ایس پیز سے قوم دشمن اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی بھی تاکید کی۔

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف، آئی جی بی ایس ایف، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کشمیر ، ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ایس ایس پی سرینگر، سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران کے علاوہ ، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں وارد ہو رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری کو ادھمپور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے بعد متعدد مرکزی وزراء کا بھی جموں وکشمیر کا دورہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

برفباری کے بعد سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک آمدورفت کیلئے بند

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے سات دہائیوں بعد جموں کشمیر میں سماجی انصاف قائم کیا: منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے سات دہائیوں بعد جموں کشمیر میں سماجی انصاف قائم کیا: منوج سنہا

گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے سیاح کی موت

جموں کشمیر کے 10اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

اگلے انتخابات الکٹرانک ووٹنگ مشینوں یا بیلٹ پیپر کے ذریعہ ہونگے اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرےگا: الیکشن کمیشن

پاکستان :نواز  شریف کیوں نہیں پہننا چاہتے وزیراعظم کا تاج ؟

پاکستان :نواز شریف کیوں نہیں پہننا چاہتے وزیراعظم کا تاج ؟

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »