• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

حول تیزاب حملہ: مجرم کو عمر قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

by امت ڈیسک
06/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :سرینگر کی ایک عدالت نے ساجد الطاف شیخ نامی ایک شہری کو 24 سالہ خاتون پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، متاثرہ نے فروری 2022 میں مبینہ طور پر مجرم کی جانب سے پیش کی شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، سرینگر نے تعزیرات ہند کی دفعہ 34 اور 326-A کے تحت مجرم کو عمر قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ اس کیس میں مجرم کا ایک اور شریک (ساتھی)، جرم کے وقت اٹھارہ برس سے کم عمر کا ہونے کے باعث جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حملے کی سنگین اور گھنائونی نوعیت پر روشنی ڈالی اور عمر قید کی زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس (تیزاب حملہ سے) متاثرہ جسمانی اور نفسیاتی طور کافی متاثر ہوئی ہے۔ لہذا مجرم کسی نرمی یا ضمانت کا مستحق نہیں۔ ادھر، متاثرہ نے کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تیزاب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کے حق میں اپنے دلائل پیش کرنے دوران سرکاری وکیل نے متاثرہ کے 48 لاکھ روپے کے کثیر طبی اخراجات اور جزوی طور بینائی متاثر ہونے پر بھی کورٹ کی توجہ مبذول کرائی۔ ایڈووکیٹ عامر رشید مسعودی کی سربراہی میں وکیل دفاع نے جذباتی فیصلہ سازی کے خلاف اپنی دلیل دی، اور مجرم کی جانب سے متاثرہ کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کی بھی حامی بھری تھی، تاہم کورٹ نے مجرم پر چالیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

قبل ازیں، عدالت نے ساجد الطاف شیخ کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ ایک اور ملزم محمد سلیم کمار کو دفعہ 336 آئی پی سی کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے (تیزاب پھینکنے کے) سنگین الزامات سے بری کر دیا تھا۔ فروری 2022میں پیش آئے اس حادثے کے فوراً بعد پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کی سربراہی میں تفتیش انجام دی گئی جس کے نتیجے میں ایک جامع چارج شیٹ کورٹ کے سامنے پیش کی گئی جس نے کیس کی سنگینی کو اجاگر کیا۔ جبکہ تیزاب پھینکے جانے کے بعد متاثرہ 23 سرجریز سے گزر چکی ہے جبکہ علاج و معالجہ ابھی جاری ہے طبی اخراجات مزید بڑھنے کا قوی اندیشہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں سیکورٹی گارڈ کی بندوق سے حادثاتی گولی چلنے سے شہری زخمی

Next Post

کشمیر یونیورسٹی کے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی کے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

وزیر اعظم درو ہ کشمیر: حکام کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

وزیر اعظم درو ہ کشمیر: حکام کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

گجرات کی طرح جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی: رینا

وزیراعظم مودی کا کشمیری عوام بے صبری سے انتظار کر رہی ہے : رویندر رینہ

کشمیر دورے سے قبل وزیراعظم مودی کا ٹویٹ

کشمیر دورے سے قبل وزیراعظم مودی کا ٹویٹ

بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، 2.5 کلو ہیروئن برآمد

سری نگر شہر میں ڈرون کے استعمال پر عارضی طور پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »