• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان نے ماں بیٹی کو کیا بھارتی فوج کے حوالے

پاکستان نے ماں بیٹی کو کیا بھارتی فوج کے حوالے

by امت ڈیسک
20/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پونچھ : پاکستانی حکام نے صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو انڈیان آرمی کے حوالے کیا جو گزشتہ ماہ غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوئی تھی۔ جموں پولیس نے ضروری تفتیش اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دراصل 3 فروری کو ایک شبنم بیبی زوجہ غلام ربانی نامی ایک خاتون اور اس کی نابالغ بیٹی لاپتہ ہوگئیں جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور تحریری طور شکایت درج کرائی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لاپتہ خاتون اور اس کی بیٹی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوچکی ہیں۔

منگل کو حکام نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے حکام کے درمیان باضابطہ بات چیت ہوئی جس کے بعد چکاں دا باغ میں کراس ایل او سی کے دروازے کھول دیے گئے۔ اس دوران لاپتہ خاتون اور اس کی نابالغ بیٹی کو پاکستانی حکام کی ٹیم نے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ فوج کے افسران کے ساتھ ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پولیس کی ایک ٹیم چکاں دا باغ کراس ایل او سی پوائنٹ پر موجود تھی جنہوں نے پاک حکام سے خاتون اور اس کی بیٹی کو رسیو کیا اور قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرائم برانچ جموں نے غبن کے معاملے ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد کی، ملزم گرفتار

Next Post

محکمہ بجلی نے کیا بارہ انجینئروں کو کیا معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
Next Post
ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

محکمہ بجلی نے کیا بارہ انجینئروں کو کیا معطل

لداخ کے لیے ریاستی درجہ، کرگل میں احتجاج

لداخ کے لیے ریاستی درجہ، کرگل میں احتجاج

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کانگریس میں شامل

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کانگریس میں شامل

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

دلی کی تمام طاقتیں نیشنل کانفرنس کو ہرانے میں لگی ہیں:عمر عبداللہ

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

تہاڑ جیل میں قید انجینئر رشید بارہمولہ سے الیکشن لڑیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »