• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

رمضان میں دعوت و تبلیغ سے نہ روکا جائے: میرواعظ کی انتظامیہ سے اپیل

by امت ڈیسک
29/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک بار پھر ریاستی حکام پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں بار بار انکی منصبی اور مذہبی فرائض پر قدغن عائد کئے جانے کے عمل سے گریز کریں اور یہ مہینہ جو کہ روحانی اہمیت کا حامل ایک عظیم مہینہ ہے اور ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ میرواعظ نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’افسوس کا مقام ہے کہ جب فرزندان توحید اپنی عقیدت اور عمل کو توقیت دینے اور مذہبی خطبات سے مستفید ہونے کے لیے دینی اجتماعات کا رخ کرتے ہیں تو انہیں گھر میں نظر بند کیا جاتا ہے۔‘‘

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر نے کہا کہ گذشتہ کل پروگرام کے مطابق انہیں عالی مسجد، سرینگر میں ایک مذہبی اجتماع سے بھی خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور حکام کی طرف سے اس طرح کے اقدامات اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن عائد کرنے کے مترادف ہیں اور حکام کو چاہیے کہ وہ انہیں بار بار نظر بند کرنے سے گریز کریں اور انہیں اپنی دعوتی اور دینی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیں۔

میرواعظ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہینہ میں جہاں روحانی عبادت کے ذریعے ایک انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہیں اس مہینے میں روحانی عبادت کے ساتھ ساتھ مالی عبادت کو بھی ترجیح دی گئی ہے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اس مہینے میں زکوٰۃ و صدقات کے ذریعے سماج کے ضرورت مند افراد اور رفاعی اداروں کو بھی اپنی مالی معاونت سے نوازیں۔

میرواعظ نے اعلان کیا کہ خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں حضرت دستگیر صاحب سرائے بالا میں 21 رمضان المبارک بروز پیر بعد نماز ظہر تا عصر مجلس وعظ و تبلیغ منعقد ہوگی۔ دریں اثناء، میرواعظ نے قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ، رام بن کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں دس افراد کے ہلاک ہونے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ میں 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط

Next Post

ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کا انتقال، مئو اور غازی پور میں سکیورٹی الرٹ

‘مجھے جیل میں زہر دیا جارہا ہے‘ مختار انصاری کا آڈیو اور خط سوشل میڈیا پر وائرل

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

پونچھ میں خاندانی تنازعہ پر ایک شخص نے بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

ایل جی کی یوم تاسیس پر راجستھان کی عوام کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »