• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

ہم نے پی ڈی پی کے فارمولے پر کشمیر کی تین نشستوں کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کیا: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
03/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر: پی ڈی پی کی طرف سے کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کے اعلان کے رد عمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ پی ڈی پی کی مرضی ہے لیکن نیشنل کانفرنس نے اسی پارٹی کے فارمولا کے بنیاد پر کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ پی ڈی پی اسمبلی انتخابات میں بھی کسی طرح کا الائنس نہیں چاہتی ہے۔

نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘اگر پی ڈی پی پانچوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنا چاہتی ہے تو یہ اس پارٹی کی مرضی ہے، لیکن ہم نے اسی پارٹی کے فارمولا کے بنیاد پر کشمیر کی تین لوک سبھا نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے تو ہم نے اس وقت کہا تھا کہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق امید وار کھڑا ہونے کا فیصلہ ہونا چاہئے، جو پی ڈی پی کو قبول نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق امید وار کھڑے کرنے کا اعلان ہونا چاہئے، پھر فیصلہ یہ ہوا تھا کہ جس پارٹی نے جس سے سیٹ جیتا ہے وہاں سے اسی پارٹی کا امید وار کھڑا ہوگا۔ ہم اس پر قائم ہیں ہم نے اسی فارمولا کی بنیاد پر کشمیر کی تین سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کیے ہیں۔’

عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر پی ڈی پی نے پانچوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے، تو شاید وہ اب اسمبلی انتخابات میں بھی کسی طرح کا الائنس نہیں چاہتی ہے۔

غلام نبی آزاد کے اننت ناگ، راجوری، پونچھ سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ ‘میں حیران ہوں کہ آزاد صاحب نے اس نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ وہ اودھم پور سے لڑیں گے جو ان کا مضبوط قلعہ ہے، لہذا مجھے دال میں کچھ کالا لگتا ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے اس نشست کے لیے سب سے زیادہ مضبوط امید وار میاں الطاف کو کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دو مزید لوک سبھا نشستوں کے امیدواروں کے اعلان کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان سیٹوں کے لیے جس کو کھڑا کیا جائے گا وہ ایک مناسب امیدوار ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں لوگ وسیع پیمانے پر ہمارے امید واروں کو ووٹ دیں گے۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل میں تیندوے نے 5 افراد کو زخمی کر دیا، بعد میں زندہ پکڑ لیا گیا

Next Post

غلام نبی آزاد کو شکست کا سامنا کرناپڑے گا : کانگریس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد کو شکست کا سامنا کرناپڑے گا : کانگریس

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار کی خون میں لت پت لاش پائی گئی

ہماچل کی شکست نے بی جے پی کو کیا پریشان، آئندہ سال 4 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو لے کر فکرمند!

وزیراعظم اعظم 12 اپریل کو ادھم پور، امیت شاہ 9 اپریل کو جموں میں ریلی میں خطاب کریں گے

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں بارشوں کے بعد موسم خشک، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

جموں وکشمیر کے جی ایم سیز اور جی ڈی سیز سے منسلک اسپتالوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان

جموں وکشمیر کے جی ایم سیز اور جی ڈی سیز سے منسلک اسپتالوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »