• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جمعتہ الوداع پر مرکزی جامع پر تالے چڑھانا بے حد افسوس: میرواعظ

جمعتہ الوداع پر مرکزی جامع پر تالے چڑھانا بے حد افسوس: میرواعظ

by امت ڈیسک
05/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد نے جمعتہ الوداع کے انتہائی اہم مذہبی موقع پر ریاستی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کو نمازیوں کے لیے بند اور میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر کے آج کے اس خصوصی دن پر ان کی منصبی اور دینی فرائض پر قدغن عائد کیے جانے پر سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں انجمن نے کہا کہ کہ ریاستی انتظامیہ کے اس غیر جمہوری فیصلے کیخلاف میرواعظ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس بلائی تھی، تاہم حکام نے میرواعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کرکے پریس کانفرنس کے انعقاد کو ناکام بنا دیا۔

اس دوران میرواعظ نے ریاستی انتظامیہ کے اس فیصلے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کیلئے پیغام جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

"آج جمعتہ الوداع کے عظیم موقعہ پر میں آپ کو اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اگر میں ذاتی طور جامع مسجد میں آپ تک یہ پیغام پہنچا سکتا تھا تو یہ میرے لئے اور زیادہ خوشی اور مسرت کا موقعہ ہوتا، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلسل پانچویں سال بھی ریاستی حکام نے نہ صرف ایک بار پھر تاریخی اور مرکزی جامع مسجد سری نگر کے دروازوں پر تالے چڑھا دیئے اور مجھے گھر میں نظر بند کردیا۔”

"جمعتہ الوداع بحیثیت مسلمان ہمارے لئے بہت اہمیت اور عظمت کا حامل رہا ہے،کیونکہ یہ خصوصی دعاﺅں کا دن ہے اور رمضان المبارک کے اختتام تک پہنچتے ہی اللہ سے مغفرت ، برکت اور رحمت طلب کرنے کا دن ہے۔”

‘آج کے دن جبکہ وادی کے تمام اضلاع اور دور دراز علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہوتے ہیں اس خاص اور بابرکت والے جمعہ کی اجتماعی نماز میں شرکت کیلئے جامع مسجد آتے ہیں جو سال میں ایک بار ادا کی جاتی ہے, لیکن انتہائی افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے کہ آج جبکہ پوری دنیا خصوصاً وادی میں تمام مساجد ،خانقاہیں اور امام باڑے ذکر الٰہی سے سرشار ہیں،ریاستی حکام نے زبردستی جامع مسجد کے دروازوں پر تالے لگا کر ہم سے یہ متبرک موقعہ چھین لیا جو کہ نہ صرف ہم سب کیلئے شدید تکلیف دہ بات ہے اور ہم جموںوکشمیر کے عوام اس سرکاری آمریت اور مذہبی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی پر سراپا احتجاج ہیں۔”

"آپ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ کشمیر کا یہ دینی مرکز بار بار حکام کی جانب سے نافذ لاک ڈاﺅن کا شکار رہا ہے اور بار بار مجھے جمعہ کے دن گھر میں نظر بند کردیا جاتا ہے۔ ہر آنے والا جمعہ میرے لئے بے یقینی اور پریشانی کا پیغام لیکر آتا ہے,کیونکہ میں نہیں جانتا کہ مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت دی جائیگی یا حکام کے مرضی کے مطابق نظر بند کردیا جاﺅں گا ۔ یہ طرز عمل انتہائی افسوس نا ک ہے۔

میرواعظ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ قرآن کریم ہمیں حوصلہ دیتا ہے کہ ان اللہ ماالصابرین لہٰذا بحیثیت مسلمان ہمیں قرآن کا یہی حکم نظر میں رکھ کر صبر و تحمل کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے عظیم دن پر ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائی، اور بہنوں کو بھی یاد کررہے ہیں جو بہت ہی تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "آئیے آج کے دن ہم انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں کہ اللہ ان کے دکھ اور درد کو کم کرے اور انہیں انصاف فراہم کرے۔ آج ہم جموں و کشمیر کے اپنے ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کو بھی یاد کریں جو برسہا برس سے جیلوں میں بند ہیں اور ان کی صحت اور جلد رہائی کی دعا کریں۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہم پر رحم فرمائے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جمعتہ الوداع :درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی

Next Post

بھارت کے ساتھ تجارت بارے پاکستان کے تبصروں میں تضاد :وزارت خارجہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
بھارت کے ساتھ تجارت بارے پاکستان کے تبصروں میں تضاد :وزارت خارجہ

بھارت کے ساتھ تجارت بارے پاکستان کے تبصروں میں تضاد :وزارت خارجہ

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

کانگریس کا انتخابی منشور قابل تعریف: ڈاکٹر فاروق

درگاربل حضرت بل میں ہندو نوجوان نے دین اسلام قبول کیا

درگاربل حضرت بل میں ہندو نوجوان نے دین اسلام قبول کیا

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

کولگام میں انکاؤنٹر کی خبریں غلط: پولیس

اے ایم یو کی کشمیری طالبہ کی جموں و کشمیر سول سروسز امتحان میں ٹاپ پوزیشن

اے ایم یو کی کشمیری طالبہ کی جموں و کشمیر سول سروسز امتحان میں ٹاپ پوزیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »