• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

بھارت سر حد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے: راج ناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
15/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے دفعہ 370 کو ہٹانے اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں بھارت آج تمام محاذوں پر ایک طاقت ور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پار حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز کٹھوعہ کے بشولی میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہم نے کہا تھا کہ جب ہماری سرکار آئی گی تو ہم دفعہ 370 کو ہٹائیں گے اور جموں و کشمیر کا بھی وہی درجہ ہوگا جو ملک کی باقی ریاستوں کا ہے اور ہم نے رام مندر کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا تھا، ہم نے یہ دونوں وعدے پورے کئے’۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے جموں وکشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی لیکن ہم کہتے ہیں کہ جس طریقے سے جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو یہاں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں’۔

سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت تمام محاذوں پر ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کا قد بڑھ رہا ہے اور ہماری باتوں کو پہلی بار سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھے: ‘ہم سرحد پار دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم نے 28 ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک کرکے اپنے طاقت کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے’۔وزیر دفاع نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں ملک نئی بلندیوں کو طے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری فوجی طاقت کا دنیا کی بہترین فوجی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی یہاں تک کانگریس نے بھی دفعہ 370 کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا: ‘میں نے نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو کشمیر میں برف کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا اگر دفعہ 370 ختم نہ ہوا ہوتا تو کیا وہ ایسا کر سکتے تھے’۔

محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ دفعہ 370 ہٹے گا تو یہاں خون کی ندیاں بہیں گی لیکن میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں تیزی سے تعمیر ترقی ہو رہی ہے اور یہاں دودھ کی ندیاں بہہ رہی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ یہاں ترنگا اٹھانے والا بھی کوئی نہیں رہے گا لیکن آج یہاں ہر گھر اور ہر سرکاری عمارت پر ترنگا لہرا رہا ہے’۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بی جے پی کے سنکلپ پترا میں وزیر اعظم نے 70 برسوں میں پہلی بار لوگوں کے مفت علاج کو یقینی بنایا، ان کے بغیر ایسا کون کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں معاشی درجہ بندی میں ہمارا ملک گیارہویں نمبر پر تھا لیکن آج ہم پانچویں نمبر پر ہیں اور سال 2027 کے آتے آتے ہمارا شمار دنیا کے تین ٹاپ ملکوں کی فہرست میں ہوگا۔
انہوں نے لوگوں سے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خواتین کی خود مختاری اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 3 کروڑ لکھ پتی بہن جی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اونتی پورہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون ازجان، 8 زخمی

Next Post

بی جے پی کے منشور ہمیشہ جموں و کشمیر کے لیے تباہی لائے ہیں: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

بی جے پی کے منشور ہمیشہ جموں و کشمیر کے لیے تباہی لائے ہیں: عمر عبداللہ

اروند کجریوال نے سپریم کورٹ سے  اپنی درخواست واپس لے لی

کیجریوال کی عدالتی حراست میں 23 اپریل تک توسیع

حریت لیڈر نعیم خان کے بھائی منیرخان چناؤی سیاست میں شامل

حریت لیڈر نعیم خان کے بھائی منیرخان چناؤی سیاست میں شامل

سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد گاڑی سمیت غائب، بڑے پیمانے پر تلاش شروع

مٹی کے تودے گر آنے کے باعثِ جموں سری نگر قومی شاہراہ بند

سرینگر میں کشتی الٹنے سے تین طلباء کی موت

سرینگر میں کشتی الٹنے سے تین طلباء کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »