امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 16 اپریل: سری نگر میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے سے تین طلباء کی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق گاندربل سے سرینگر آرہی کشتی بٹوارہ علاقے میں دریائے جہلم کو عبور کرنے کی کوشش کر نے کے دوران کچھ طلباء سمیت الٹ گئی۔
تاہم، ریور پولیس کی تیز رفتار کارروائی سے، تمام طالب علموں کو ریسکیو کر لیا گیا اور انہیں فوری طور پر پولیس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاہم نیوز ایجنسی نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ان میں سے تین طلباء کو مردہ قرار دیا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اس سلسلے یں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تاہم ابھی تک ان طلباء کی شناخت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی یہ پتہ چل پایا ہے کہ وہ کس مقصد کے لیے گاندربل سے بٹوارہ کشتی میں آرہے تھے ۔