• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مجھے پارلیمینٹ سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

مجھے پارلیمینٹ سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
25/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : جیسے ہی لوک سبھا انتخابات 2024 کے آخری مرحلے میں جموں و کشمیر کی اننت ناگ – راجوری پارلیمانی نشست کے لیے ووٹنگ شروع ہوئی، جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور اس سیٹ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹٰ (پی ڈی پی) کی امیدوار محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر میں دھرنا دیا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں دھرنے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی کے پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں کو ووٹنگ سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا: ’’شاید ہی اننت ضلع کا کوئی ایسا پولیس اسٹیشن ہو جس میں پی ڈی پی کا کوئی نہ کوئی ایجنٹ یا کارکن بند نہ رکھا گیا ہو۔‘‘

یہ پوچھے جانے پر کہ محبوبہ مفتی کے ساتھ ہی ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ محبوبہ مفتی نے کہا: ’’ایسا صرف اور صرف محبوبہ مفتی کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وہ (حکام) جانتے ہیں کہ اگر محبوبہ مفتی پارلیمنٹ میں پہنچ گئی تو کشمیر کی اصل تصویر دنیا کے سامنے آئے گی۔ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کے بارے میں صرف محبوبہ مفتی ہی بات کر رہی ہے، اسی لیئے پی ڈی پی کے کارکنان، ورکرز کو خوفزہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے سال 1987کے انتخابات کی طرح اس بار بھی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’یہاں اس بار بھی 1987دہرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ سال 1987کے انتخابات میں دھاندلیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا جس میں فاروق عبداللہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اور ان انتخابات کے محض دو سال بعد ہی کشمیر میں عسکریت پسندی شروع ہوئی تھی۔

دریں اثناء، اننت ناگ پولیس نے گرفتاریوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’’اُن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کہ انتہائی کم لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم ان ہی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا ماضی داغدار ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صرف داغدار ماضی رکھنے والوں کو حراست میں لیا گیا: پولیس

Next Post

اننت ناگ راجوری نشست پر صبح 11 بجے تک 23فیصد ووٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
اننت ناگ راجوری نشست پر صبح 11 بجے تک 23فیصد ووٹنگ

اننت ناگ راجوری نشست پر صبح 11 بجے تک 23فیصد ووٹنگ

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف مقدمہ درج

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف مقدمہ درج

محبوبہ مفتی کا احتجاجی دھرنا ختم، آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں اپنا ووٹ ڈالا

محبوبہ مفتی کا احتجاجی دھرنا ختم، آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں اپنا ووٹ ڈالا

اننت ناگ راجوری نشست پر صبح نو بجے تک 8.9فیصد ووٹنگ

اننت ناگ راجوری نشست پر دوپہر 1 بجے تک 35فیصد ووٹنگ

پونچھ میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد زخمی

پونچھ میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »