• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی کا احتجاجی دھرنا ختم، آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں اپنا ووٹ ڈالا

محبوبہ مفتی کا احتجاجی دھرنا ختم، آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں اپنا ووٹ ڈالا

by امت ڈیسک
25/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں اپنا احتجاجی دھرنا ختم کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں واقع پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ محبوبہ مفتی نے پارٹی ورکروں کو ہراساں کرنے، پولنگ ایجنٹس اور کارکنان کو گرفتار کرنے کے علاوہ الیکشن میں دھاندلی کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح احتجاج شروع کیا تھا۔

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کے ورکرس اور ایجنٹس کو پولیس اسٹیشنز میں بند کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی آج صبح بجبہاڑہ پہنچی اور تھانہ کے باہر نیشنل ہائے وے پر احتجاجی دھرنا دیا، کئی گھنٹوں کے بعد انہوں نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کیا جس کے بعد وہ پولنگ بوتھ کی جانب روانہ ہوئیں اور اپنا ووٹ ڈالا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’ایک سوچی سمجھی سازش‘‘ کے تحت انہیں پارلیمنٹ میں جانے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیونکہ ’’بی جے پی جانتی ہے کہ اگر محبوبہ مفتی پارلیمنٹ پہنچی، تو وہ ان کی ساری سچائی بیان کرے گی جو کچھ بی جے پی نے جموں کشمیر میں کیا۔‘‘ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ اس طرح کے حالات 1987 کے انتخابات کی دھاندلی کی عکاسی کرتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ شام سے ہی ان کے ورکرس اور ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا، کئی پولنگ بوتھس پر ای وی ایم مشینز کو خراب کیا گیا اور پولنگ کے عمل کو سست کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’خوف و ہراس کا ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے گھروں سے باہر آنے سے گھبرائیں۔‘‘ محبوبہ نے کہا کہ ان کے ایجنٹس اور ورکرس کو تھانہ سے رہا کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کیا۔ جموں کشمیر پولیس نے ان الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ ’’صرف ان شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن کا ماضی داغدار ہے، اور گرفتاریاں بھی بہت کم کی گئیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

اننت ناگ راجوری نشست پر دوپہر 1 بجے تک 35فیصد ووٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
اننت ناگ راجوری نشست پر صبح نو بجے تک 8.9فیصد ووٹنگ

اننت ناگ راجوری نشست پر دوپہر 1 بجے تک 35فیصد ووٹنگ

پونچھ میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد زخمی

پونچھ میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد زخمی

اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 44.41 فیصد ووٹنگ

اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 44.41 فیصد ووٹنگ

کولگام سڑک حادثے میں چارسیاح ازجان، تین زخمی

کولگام سڑک حادثے میں چارسیاح ازجان، تین زخمی

اننت ناگ پارلیمانی نشست پر 5نچ بجے تک 51فیصد ووٹنگ

اننت ناگ پارلیمانی نشست پر 5نچ بجے تک 51فیصد ووٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »