• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انجینئر رشید فتح کے قریب، محمد عمر ہار تسلیم کر لی

انجینئر رشید فتح کے قریب، محمد عمر ہار تسلیم کر لی

by امت ڈیسک
04/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر میں ووٹ شماری کے پہلے رجحانات میں حیرت انگیز طور پر دلی کی تہاڑ جیل میں مقید سابق اسمبلی ممبر شیخ عبدالرشید المعروف انجینئر رشید بارہمولہ لوک سبھا نشست پر اپنے قریبی حریفوں سے آگے ہیں۔ انکے مقابلے میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون کی کارکردگی مایوس کن ہے اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انجینئر رشید اس سیٹ پر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہونگے۔

عمر عبداللہ گو کہ سرینگر کے باشندے ہیں لیکن انہوں نے الیکشن کیلئے بارہمولہ کا انتخاب کیا کیونکہ پارٹی کو ایسا کوئی امیدوار نہیں ملا تھا جو اس وسیع و عریض حلقے میں اپنی سیاسی ساکھ رکھتا ہو۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمر عبداللہ انجینئر رشید سے کم و بیش ایک لاکھ 60 ہزار ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ انجینئر رشید کو 354679 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ عمر عبداللہ 194597 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ سجاد غنی لون جو کہ پیپلز کانفرنس کے امیدوار ہیں121312 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اور سابق راجیہ سبھا ممبر میر فیاض کو ابھی تک 21378 ملے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انجینئر رشید کو سبھی راؤنڈس میں اچھے ووٹ مل رہے ہیں۔ سجاد لون کو توقعات کے برعکس کافی قلیل تعداد میں ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے حتمی نتائج سامنے آنے سے پہلے ہی اپنی شکست تسلیم کی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں انجینئر رشید کو مبارکباد پیش کی لیکن دبے الفاظ میں کہا کہ اس جیت سے انکا جیل سے باہر آنا ممکن نہیں ہوپائے گا اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ نمائندگی کیلئے تشنہ رہے گی۔

انجینئر رشید اس وقت یو اے پی اے کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہے۔ وہ ماضی میں شمالی کشمیر کی لنگیٹ اسمبلی حلقے کی دوبار نمائندگی کر چکے ہیں۔ انکی عدم موجودگی میں انکے دو بیٹوں نے انکے لئے انتخابی مہم چلائی جس میں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ انجینئر رشید کے حق میں بھاری پیمانے پر ووٹنگ ہوئی ہے حالانکہ ابتدائی اندازے یہ لگائے جارہے تھے کہ انجینئر رشید کی بہتر کارکردگی کے باوجود نیشنل کانفرنس اس حلقے میں جیت درج کرسکتی ہے کیونکہ اس پارٹی کے ورکر سبھی علاقہ جات میں موجود ہیں۔

انجینئر رشید کو حکام نے پانچ اگست 2019 سے پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس وقت انکے لئے انڈین ایڈمسٹریٹیو سروس کے افسر شاہ فیصل نے بھی انتخابی مہم چلائی تھی۔ شاہ فیصل نے سروس سے استعفیٰ دیکر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن 5 اگست کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور رہائی کے بعد انہوں نے سیاست سے تائب ہوکر اپنا استعفیٰ واپس لیا اور اب دلی میں ایک اعلیٰ عہدے پر کام کررہے ہیں۔

انجینئر رشید کو لنگیٹ حلقے میں بھاری عوامی حمایت حاصل ہے لیکن 2019 کے الیکشن کے بعد انکا حلقہ اثر پھیل گیا تھا۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے مسلسل جیل میں نظر بند ہونے کے باوجود انکی عوامی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ انجینئر رشید کے بیٹے اپنے عوامی جلسوں میں صرف یہی نعرہ لگا رہے تھے کہ وہ اس الیکشن کے ذریعے اپنے باپ کی رہائی چاہتے ہیں کیونکہ انکے بقول ان کے والد کو ناکردہ گناہوں کی پاداش میں پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انجینئر رشید بارہمولہ نشست پر جیت کے قریب

Next Post

جموں اور ادھم پور میں بھاجپا کی یقینی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
جموں اور ادھم پور میں بھاجپا کی یقینی

جموں اور ادھم پور میں بھاجپا کی یقینی

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ فاتح، کانگریس اور بھاجپا کو شکست

لداخ میں آزاد امیدوار حاجی حنیفہ فاتح، کانگریس اور بھاجپا کو شکست

محبوبہ مفتی کی شکست سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی پر خوش ہوں: میاں الطاف

محبوبہ مفتی کی شکست سے نہیں بلکہ اپنی کامیابی پر خوش ہوں: میاں الطاف

لوگوں نے لگاتار تیسری بار این ڈی اے پر بھروسہ کیا: پی ایم مودی

لوگوں نے لگاتار تیسری بار این ڈی اے پر بھروسہ کیا: پی ایم مودی

آئین کو بچانے کے لیے لوگوں نے پہلا قدم اٹھایا، اب ملک کے عوام مودی-شاہ کو نہیں چاہتے: راہل گاندھی

آئین کو بچانے کے لیے لوگوں نے پہلا قدم اٹھایا، اب ملک کے عوام مودی-شاہ کو نہیں چاہتے: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »