• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فسادات اور انہدام کے بارے میں پڑھانے کی ضرورت نہیں: این سی ای آر ٹی کے سربراہ

فسادات اور انہدام کے بارے میں پڑھانے کی ضرورت نہیں: این سی ای آر ٹی کے سربراہ

by امت ڈیسک
16/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کلاس 12 کے لیے پولیٹیکل سائنس کی نظرثانی شدہ نصابی کتاب میں بابری مسجد کا نام سے ذکر نہیں کیا گیا ہے بلکہ اسے "تین گنبد والا ڈھانچہ” کہا گیا ہے۔

این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے اس تبدیلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گجرات فسادات اور بابری مسجد کے انہدام کے متعلق ترمیم اس وجہ سے کی گئی تھی کیونکہ فسادات کے بارے میں تعلیم سماج میں تشدد اور افسردہ شہری پیدا کر سکتی ہے۔

نئے نصابی کتاب میں این سی ای آر ٹی نے تاریخی مسجد کے انہدام کے حصے کو چار صفحات سے کم کر کے دو صفحات تک محدود کر دیا ہے اور پہلے کے بہت سی تفصیلات کو بھی حذف کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر دنیش پرساد سکلانی نے کہا کہ نصابی کتب میں تبدیلیاں سالانہ طور پر کی جانے والی نظرثانی کا حصہ ہیں اور اسے شور و غوغا کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔

این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں گجرات فسادات اور بابری مسجد کے انہدام کے بارے میں پوچھے جانے پر، سکلانی نے کہا، "ہم اسکول کی نصابی کتابوں میں فسادات کے بارے میں کیوں پڑھائیں؟ ہم سماج میں مثبت شہری پیدا کرنا چاہتے ہیں نہ کہ پرتشدد اور افسردہ افراد”۔

انھوں نے آگے کہا کہ کیا ہمیں اپنے طالب علموں کو اس انداز میں پڑھانا چاہیے کہ وہ معاشرے میں نفرت پیدا کریں یا نفرت کا شکار ہو جائیں؟ کیا تعلیم کا مقصد یہ ہے؟ کیا ہمیں ایسے چھوٹے بچوں کو فسادات کے بارے میں پڑھانا چاہیے؟

سکلانی نے مزید کہا کہ جب وہ بچے بڑے ہوں گے تو وہ اس کے بارے میں سب کچھ جان سکتے ہیں لیکن اسکول کی نصابی کتابیں میں یہ کیوں پڑھایا جائے؟ جب وہ بڑے ہوں تو انہیں سمجھنے دیں کہ کیا ہوا اور کیوں ہوا، نصابی کتاب میں تبدیلیوں کے بارے میں شور و غوغا غیر ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ این سی ای آرٹی کے ڈائریکٹر سکلانی کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب نئی نصابی کتابیں متعدد حذف اور تبدیلیوں کے ساتھ مارکیٹ میں آچکی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زوجیلا پر گاڑی پتھر کی زد میں آنے سے دو افراد ازجان، تین زخمی

Next Post

عیدگاہ کو عید کی نماز کے لیے تیار نہ رکھنے پر مسجد انتظامیہ نےکیا ناراضگی کا اظہار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
عیدگاہ کو عید کی نماز کے لیے تیار نہ رکھنے پر مسجد انتظامیہ نےکیا ناراضگی کا اظہار

عیدگاہ کو عید کی نماز کے لیے تیار نہ رکھنے پر مسجد انتظامیہ نےکیا ناراضگی کا اظہار

رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 افراد نے حج ادا کیا

رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 افراد نے حج ادا کیا

شوپیان میں جھڑپ شروع

بانڈی پورہ جھڑپ میں ملی ٹینٹ مارا گیا، آپریشن جاری

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

جامع مسجد سری نگر اس بار بھی عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت نہیں

ہندواڑہ میں  حزب ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

ہندواڑہ میں حزب ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »