• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سینئر ایڈوکیٹ میاں قیوم بابر قادری قتل کیس میں گرفتار

سینئر ایڈوکیٹ میاں قیوم بابر قادری قتل کیس میں گرفتار

by امت ڈیسک
25/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں کشمیر پولیس نے وکیل بابر قادری کے قتل کے سلسلے میں سینئر ایڈوکیٹ اور علیحدگی پسند رہنما میاں قیوم کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس کی ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج گرفتاری انجام دی۔ ستمبر 2020 میں ہونے والے ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مزید تفصیلات جلد ہی شیئر کی جائیں گی۔

کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (JKHCBA) کے صدر کے طور پر متعدد بار خدمات انجام دینے والے میاں قیوم اس سے پہلے بھی دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت تہاڑ جیل میں قید تھے۔ انہیں 4 اگست 2019 سے اگست 2020 میں رہائی تک حراست میں رکھا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایک معروف وکیل اور سماجی کارکن بابر قادری کے قتل نے پورے خطے میں صدمے کی لہر دوڑا دی تھی۔ قادری کو 24 ستمبر 2020 کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔ بابر قادری نے قتل سے محض تین روز پہلے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ بابر قادری میاں قیوم کی تنقید میں ہمیشہ پیش پیش رہے تھے۔

اگست 2021 میں ایک خصوصی پولیس ٹیم نے قادری کے قتل کے سلسلے میں پانچ افراد کے خلاف الزامات دائر کیے۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے چیف کمانڈر عباس شیخ اور ان کے نائب ثاقب منظور کو قتل کر دیا – جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ بابر قادری کے قتل میں ملوث تھے۔ 24 اگست 2022 کو سرینگر پولیس نے قادری کے قتل کی تحقیقات کے حصے کے طور پر میاں قیوم سمیت تین دیگر وکلاء کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شری امرناتھ یاترا: آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

ایمرجنسی کے سیاہ دن لانے والے’ آئین سے محبت کا دعویٰ نہیں کر سکتے: مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

ایمرجنسی کے سیاہ دن لانے والے’ آئین سے محبت کا دعویٰ نہیں کر سکتے: مودی

میرواعظ نے آگ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا

میرواعظ نے آگ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

جئے بھیم، جئے میم، جئےفلسطین، تکبیر اللہ اکبر کے ساتھ اویسی نے لوک سبھا میں اپنا حلف پورا کیا

جئے بھیم، جئے میم، جئےفلسطین، تکبیر اللہ اکبر کے ساتھ اویسی نے لوک سبھا میں اپنا حلف پورا کیا

جولین اسانج 5 سال بعد جیل سے رہا، جاسوسی کا کیا اعتراف

جولین اسانج 5 سال بعد جیل سے رہا، جاسوسی کا کیا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »