• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
متحدہ مجلس علماء کا سرینگر میں اجلاس منعقد

متحدہ مجلس علماء کا سرینگر میں اجلاس منعقد

by امت ڈیسک
22/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے کشمیر میں مسلکی منافرت پھیلانے اور روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو زک پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں مختلف مکاتب فکر اور مسالک سے وابستہ علماء کرام، ائمہ مساجد اور سوشل میڈیا پر سرگرم واعظین سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ بے شک اپنے اپنے عقیدے اور مسلک پر قائم اورعمل پیرا رہیں لیکن کسی دوسرے کے عقیدے، نظریات، مسلک اور مقدسات کو نشانہ بنانے کی کوششوں سے گریز کریں۔

متحدہ مجلس علماء نے ایک ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس زیر صدارت میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے انجام دی۔ اس اجلاس میں جناب مولانا رحمت اللہ میر القاسمی، جناب آغا سید حسن الموسوی الصفوی، مفتی اعظم جموں کشمیر کشمیر مفتی ناصر الاسلام فاروقی، مولانا مسرور عباس انصاری، جناب مفتی محمد یعقوب بابا، جناب مولانا غلام رسول حامی، جناب آغا سیدمحمد ہادی الموسوی اور مولانا شوکت حسین کینگ نے شرکت کی اور کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’بحیثیت ملت اسلامیہ ہم مختلف سطحوں پر شدید مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں جن کا مقابلہ صرف اور صرف کلمہ توحید کو بنیاد بنا کر ایک وحدت کی حیثیت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ ’’گزشتہ کچھ دنوں سے یہاں چند حلقوں کی جانب سے مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی جو کوشش کی گئی وہ نہ صرف افسوسناک اور قابل مذمت ہے بلکہ اس طرح کی حرکات سے یہاں کے بھائی چارے اور ملی اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے اور ہم اس مرحلے پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تمام مسالک کی اہم شخصیات اور مقدسات ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں اور چونکہ ہم سب دین اسلام سے جڑے ہیں اور ہمارے تمام مسائل اور اہداف مشترکہ ہیں لہٰذا چند عناصر کی طرف سے اپنے حقیر مقاصد کی تکمیل کیلئے فروعی مسائل کو باعث نزاع بنانا کسی بھی طور ملت اسلامیہ کشمیر کے مجموعی مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

اجلاس کے دوران اس بات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ’’یہاں کی مقتدر اور با اثر دینی جماعتوں کی جانب سے ملت کشمیر کے مفاد کی حامل مثبت کوششوںکو سراہنے کے بجائے ہم منفی اور سنسنی خیز نظریات اور ایک دوسرے کی کھینچا تانی میں لگے ہیں جس سے صرف اسلام اور اتحاد دشمن عناصر کو پنپنے کا موقع مل رہا ہے۔‘‘

بیان کے مطابق ’’مجلس علماء اس موقع پر یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ شر انگیزی مسلکی منافرت اور ایک دوسرے کے عقائد کی تضحیک و توہین کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا اور ایک ذمہ دار فورم کی حیثیت سے متحدہ مجلس علماء یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ایسے عناصر کا نہ صرف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائیگا بلکہ ان کو عوامی کٹہرے میں بھی کھڑا کیا جائیگا۔‘‘ بیان میں مزید گیا کہ متحدہ مجلس علما کے دروازے ہر اُس ادارے، جو ملت کشمیر کی خیرخواہ اور وسیع تر اتحاد کا حامی ہو، کے لئے کھلے ہیں اور ہم آج کے اس نازک صورتحال پر پورے ملت کشمیر تمام ذی حس افراد، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے اداروں سے درمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قوم کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے ملت کی شیرازہ بندی میں اپنا کردار ادا کریں۔‘‘

اس موقع پر اجلاس میں اتحاد بین المسلمین کے کاز کو مزید تقویت پہنچانے کیلئے کئی تجاویز پر غور و خوض کرنے کے ساتھ ساتھ مجلس میں پورے جموں و کشمیر سے بااثر دینی شخصیات اور سرکردہ علمائے کرام کو نمائندگی دینے کا فیصلہ لیا گیا تاکہ مجلس کی ہر سطح پر ایک بااثر، فعال اور نمائندہ فورم کی حیثیت سے تشکیل ہو سکے اور یہ فورم ملت کو درپیش مختلف سماجی اور معاشرتی، معاشی، دینی، ملی مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرسکے اور ملت کشمیر کے بنیادی مفادات کا تحفظ یقینی بن سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام میں سوپور کا نوجوان نالہ لدر میں ڈوب کر ازجان

Next Post

نرملا سیتا رمن نے کیا معاشی سروے پیش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
نرملا سیتا رمن نے کیا معاشی سروے پیش

نرملا سیتا رمن نے کیا معاشی سروے پیش

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

بٹل راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام، فوجی زخمی

بیٹے کی شادی کے دوران مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالرز اضافہ

بیٹے کی شادی کے دوران مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالرز اضافہ

آغا روح اللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا

کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی کےلیے آغا روحہ اللہ پارلیمنٹ میں کریں گے بل پیش

بونیار مارکیٹ میں آدھی رات کو آگ لگنے سے 10 دکانیں خاکستر

بونیار مارکیٹ میں آدھی رات کو آگ لگنے سے 10 دکانیں خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »