امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 اگست: کوکرناگ کے اہلن جنگل میں گولیوں کی لڑائی کے دوران شدید زخمی ہونے والے ایک شہری نے اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والے دو شہریوں میں سے ایک آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کل کوکرناگ علاقے کے اہلن جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو شہری بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔
عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔(جی این ایس )









