• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بانہال اسمبلی حلقے پر کانگریس کے امید وار کو سپورٹ نہیں کریں گے: سجاد شاہین

بانہال اسمبلی حلقے پر کانگریس کے امید وار کو سپورٹ نہیں کریں گے: سجاد شاہین

by امت ڈیسک
24/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سجاد شاہین کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے کارکن بانہال اسمبلی حلقے پر کانگریس کے امید وار کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس حلقے پر کانگریس کے امید وار کو منڈیٹ دیا گیا تو نیشنل کانفرنس کے ورکر بائیکاٹ کریں گے۔

موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو بانہال میں منعقدہ کارکنوں کی ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ اس میٹنگ کی صدارت سجاد شاہین اور ڈی ڈی سی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشادہ شان نے کی۔

انہوں نے کہا: ‘سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مخصوص پارٹی کے لوگوں نے یہ پھیلائی ہے کہ الائنس نے بانہال اسمبلی حلقے کے لئے منڈیٹ کانگریس کے ایک امید وار کو دیا ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘اس سلسلے میں ہم نے آج پارٹی کے اہم ذمہ داروں اور کارکنوں کی میٹنگ بلائی تاکہ الائنس کے متعلق ان کی رائے جانی جا سکے’۔

سجاد شاہین نے کہا: ‘میٹنگ میں کارکنوں نے یک زبان ہوکر کہا کہ اگر الائنس کی طرف سے کانگریس کے امید وار کو منڈیٹ دیا گیا تو نیشنل کانفرنس کا کوئی بھی کارکن یہاں کانگریس کے امید وار کو سپورٹ نہیں کرے گا، اگر اس حلقے کے لئے کانگریس کے امید وار کو منڈیٹ دیا گیا تو نیشنل کانفرنس کے ورکر بائیکاٹ کریں گے’۔
انہوں نے کہا: ‘اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حلقے پر کانگریس کے امید وار کی کاکردگی ناقص رہی ہے، بارہ سالہ دور میں لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے الیکشن کے پہلے مرحلے کی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کانگریس کائی کمان نے اس کو پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا’۔
انہوں نے کہا: ‘وہ شخص جس کا ماضی ہمارے سامنے ہے ایسے شخص کو نیشنل کانفرنس بانہال حلقہ انتخاب کے لئے کبھی تسلیم کرے گی نہ سپورٹ کرے گی’۔
ان کو منڈیٹ دینے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں مسٹر شاہین نے کہا: ‘پارٹی نے مجھے اس حلقے پر منڈیٹ دینے کی یقین دہانی کی ہے’۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ جھڑپ میں ملی ٹینٹ مارا گیا، سرچ آپریشن جاری

Next Post

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ازجان

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ازجان

شوپیان میں مسلح تصادم آرائی شروع

سوپور جھڑپ میں ملی ٹینٹ ازجان،فوجی اہلکار زخمی ،آپریشن ختم

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

پولیس نے عسکریت پسند سے متعلق جانکاری دینے والے کو 5 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کردیا

کپواڑہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ، دو افراد ازجان

کپواڑہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ، دو افراد ازجان

دفعہ 370 کو آئین سے ختم کر دیا گیا، مستقبل میں اس کی کوئی جگہ نہیں: امت شاہ

دفعہ 370 کو آئین سے ختم کر دیا گیا، مستقبل میں اس کی کوئی جگہ نہیں: امت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »