• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریاستی درجے کی بحالی کی قرارداد،عمر عبداللہ کو تنقید کا سامنا

ریاستی درجے کی بحالی کی قرارداد،عمر عبداللہ کو تنقید کا سامنا

by امت ڈیسک
18/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :عمر عبداللہ کی سربراہی والی جموں وکشمیر کی نومنتخب کی کابینہ نے ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کی ۔جس پر عمر عبداللہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔اپوزیشن لیڈران نے اس عمل کو دفعہ 370 کی جدو جہد سے انحراف کے مترادف قرار دیا ۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی (کابینہ کی) پہلی قرارداد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد دراصل 5 اگست 2019 کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 پر کوئی قرارداد نہ لانا اور اسے صرف ریاستی حیثیت تک محدود کرنا ایک سنگین دھچکہ ہے، خاص طور پر جب نیشنل کانفرنس نے انتخابی مہم کے دوران آرٹیکل 370 کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں کابینہ نے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق ایک قراردار منظور کی ہے، تاہم اس قرارداد میں دفعہ 370سے متعلق کچھ بھی درج نہیں۔

ادھر جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر اور ہندوارہ سے منتخب رکن اسمبلی، سجاد غنی لون، نے بھی اس معاملے پر عمر عبداللہ کی کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی جانب سے ریاستی حیثیت پر قرارداد پاس ہونے کی خبریں ایک معتبر اخبار میں شائع ہوئیں، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسی اہم قرارداد کو خفیہ رکھا گیا اور اسے عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔

سجاد لون نے کہا: ’’میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ریاستی حیثیت پر قرارداد کو اسمبلی کے بجائے کابینہ میں کیوں پیش کیا گیا! کابینہ ایک ایسا ادارہ ہے جو عوام کی تمام آراء اور جذبات کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’پورے ملک میں ایسے اہم معاملات جیسے کہ ریاستی درجہ اور آرٹیکل 370 کے فیصلے اسمبلی کے ذریعے کیے جاتے ہیں، نہ کہ کابینہ میں۔‘‘

سجاد لون نے یاد دلایا کہ ’’جب نیشنل کانفرنس نے 2000 میں خودمختاری پر قرارداد منظور کی تھی، تو وہ اسمبلی میں پیش کی گئی تھی نہ کہ کابینہ میں۔‘‘ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اب ہر چیز کو معمولی بنا دیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ قرارداد اسمبلی میں پیش کی جاتی تو وہ دیکھنا چاہیں گے کہ بی جے پی اور دیگر جماعتیں اس پر کیسے ووٹ دیتی ہیں، خاص طور پر جب بات آرٹیکل 370 اور ریاستی حیثیت کی ہو۔

سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کے 2024 کے انتخابی منشور کا بھی حوالہ دیا جس میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ’’آرٹیکل 370 اور 35A کو بحال کیا جائے گا اور جموں و کشمیر کو 5 اگست 2019 سے پہلے والی ریاستی حیثیت میں واپس لایا جائے گا۔‘‘ سجاد لونے کہا: ’’منشور کے آخری پیرے میں سب کچھ صاف صاف لکھا ہے۔ ہم کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں کر رہے، بس وہی کریں جو نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاست کے بغیر حکومت کی تشکیل ادھوری محسوس: راہل گاندھی

Next Post

شوپیاں :غیر مقامی شہری کا گولی مار کر قتل، وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیاں :غیر مقامی شہری کا گولی مار کر قتل، وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

جموں وکشمیر حکومت نے نو منتخب وزرا کو قلمدان مختص کئے

جموں وکشمیر حکومت نے نو منتخب وزرا کو قلمدان مختص کئے

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

این سی سینئر لیڈرمبارک گل جموں کشمیر اسمبلی کے عارضی اسپیکر مقرر

این سی سینئر لیڈرمبارک گل جموں کشمیر اسمبلی کے عارضی اسپیکر مقرر

اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

اپنے منشور کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لیں گے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »