امت نیوز ڈیسک ///
تہران : ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سابق سربراہ سید حسن نصر اللہ کو 23 فروری کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے ایک ٹی وی تقریر میں نصر اللہ کی تدفین کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ حزب اللہ کے ایک اور بڑے رہنما ہاشم صفی الدین کو بھی اسی دن سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نصراللہ گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ لیکن انہیں دفن کرنے میں اتنی دیر کیوں لگی؟ اس سوال کا جواب نعیم قاسم نے دیا ہے۔
لبنان میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر شیخ حمادی کو ان کے گھر کے باہر چھ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔قاسم نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے حالات ایسے نہیں تھے کہ نصراللہ کو دفن کیا جا سکتا۔ دو ماہ سے زائد عرصے تک شدید لڑائی جاری رہی اور اب نصراللہ کو ایک سرکاری تقریب میں مکمل آخری رسومات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ قاسم نے کہا کہ نصراللہ کے جنازے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
قاسم نے کہا کہ نصراللہ کے جانشین کے طور پر منتخب ہونے والے ہاشم صفی الدین بھی اکتوبر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نصر اللہ کا انتقال ہو گیا ہے۔










