• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقف ترمیمی قانون مغربی بنگال میں لاگو نہیں ہوگا؛ممتا بینرجی

وقف ترمیمی قانون مغربی بنگال میں لاگو نہیں ہوگا؛ممتا بینرجی

by امت ڈیسک
09/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وقف ترمیمی قانون ریاست میں لاگو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کولکتہ میں جین برادری کے ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ وہ اقلیتوں اور ان کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وقف قانون لاگو ہونے سے آپ لوگ دکھی ہیں۔ بھروسہ رکھئے بنگال میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا جس سے کوئی پھوٹ ڈال کر راج کرسکیں۔ آپ پیام بھیجیں کہ سبھی کو متحد رہنا ہے۔ترنمول کانگریس سربراہ نے عوام سے کہا کہ وہ سیاسی تحریک شروع کرنے کے لئے اُکسانے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔

منگل کے دن وقف ترمیمی بل پر ضلع مرشدآباد میں تشدد کے بظاہر حوالہ سے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متصل سرحدی علاقوں کی صورتِ حال دیکھئے یہ وقف قانون منظور نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بنگال میں اقلیتیں 33 فیصد ہیں۔ میں ان کا کیا کروں؟ وقف ترمیمی بل 3 اپریل کو لوک سبھا میں 4 اپریل کو راجیہ سبھا میں گرماگرم بحث کے بعد منظور ہوا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کے دن اس بل کو منظوری دے دی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بنگال‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان اور انڈیا سبھی متحد تھے۔ بعد میں بٹوارہ ہوا‘ اور جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں ان کا تحفظ ہمارا فرض بنتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوگ اگر متحد ہوجائیں تو وہ دنیا فتح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ آپ کو اُکسائیں گے کہ متحد ہوکر تحریک شروع کی جائے۔

میری آپ سے اپیل ہے کہ ایسا نہ کریں۔ برائے مہربانی یاد رکھیں جب دیدی (ممتابنرجی) یہاں موجود ہے تو وہ آپ کا اور آپ کی پراپرٹی کا تحفظ کرے گی۔ ایک دوسرے پر بھروسہ رکھیں۔ جین کمیونٹی کے پروگرام میں چیف منسٹر نے کہا کہ وہ سبھی مذاہب کے مقامات پر جاتی رہتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گی۔ ہر مذہب‘ ذات نسل سبھی میں انسانیت کی بات کہی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ درگا پوجا‘ کالی پوجا‘ جین اور بدھ مندروں‘ گردوارہ‘ چرچ اور گروروی داس مندر جاتی ہیں۔ راجستھان میں اجمیر شریف اور پشکر کے برہمامندر گئی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاجپا کی گود میں بیٹھ کر پی ڈی پی نے جموں کشمیر کی تباہی کی: عمر عبداللہ

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثے میں 2 ہلاک، 4 زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ڈوڈہ سڑک حادثے میں 2 ہلاک، 4 زخمی

ڈوڈہ سڑک حادثے میں 2 ہلاک، 4 زخمی

پٹن بارہمولہ میں بجلی جھٹکا لگنے سے ٹپر ڈرائیور ازجان

پٹن بارہمولہ میں بجلی جھٹکا لگنے سے ٹپر ڈرائیور ازجان

ادھم پور جھڑپ : جوفر جنگل میں شدید فائرنگ کا تبادلہ

ادھم پور جھڑپ : جوفر جنگل میں شدید فائرنگ کا تبادلہ

پونچھ  سڑک حادثے میں 9  مسافر زخمی

پونچھ سڑک حادثے میں 9 مسافر زخمی

یو اے پی اے کے تحت درج کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اور پلوامہ میں تلاشی کارروائیاں:پولیس

یو اے پی اے کے تحت درج کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اور پلوامہ میں تلاشی کارروائیاں:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »