امت نیوز ڈیسک //
جموں، 9 اپریل: ڈوڈہ ضلع کے کستی گڑھ کے شمتھی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک لوڈ کیریئر (بولیرا) جس کا رجسٹریشن نمبر JK06B1695 تھا رامبن سے ڈوڈہ کی طرف آرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس واقعہ میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ مزید تاخیر کا انتظار ہے۔










