امت نیوز ڈیسک //
جموں، 29 اپریل : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے کابینہ کے وزراء کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ جموں میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی کابینہ کے تمام ساتھی اجلاس میں موجود ہیں۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملاقات کا ایجنڈا کیا ہے۔
یہ اجلاس 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے جس میں 26 عام شہری مارے گئے تھے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے سری نگر میں اس حملے کی مذمت کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔(کے این او)










