• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
5 ریاستوں میں چناؤ: بی جے پی کی اترپردیش، گوا، اتراکھنڈاور منی پور میں جیت، پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیرا

5 ریاستوں میں چناؤ: بی جے پی کی اترپردیش، گوا، اتراکھنڈاور منی پور میں جیت، پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیرا

by امت ڈیسک
11/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) 5ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں واضح اکثریت حاصل کرکے پھر سے اقتدار میں واپسی آگئی ہے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے تاریخی جیت درج کرکے سیاست کی سمت تبدیل کردی ہے ۔ان انتخابات میں کانگریس پارٹی کو سبھی ریاستوں میں شکست ہوئی ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش کی 403اسمبلی سیٹوں میں 273سیٹیں جیت لی ہیں ۔سماج وادی پارٹی نے 125نشستیں حاصل کی ہیں۔بہوجن سماج پارٹی نے ایک، کانگریس نے 2اور دیگر پارٹیوں نے 2نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور شہری سیٹ سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت گئے جبکہ کرہل سیٹ پر سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو 67504ووٹ سے جیت گئے۔ اتر پردیش میں کسی بھی پارٹی نے پہلی بار، دو بار لگاتار چنائو جیتا اور دو بار ایک ہی وزیر اعلیٰ جیت کر آیا ہے۔ ادھراتراکھنڈ میں بی جے پی نے 70سیٹوں میں سے 48سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ۔ کانگریس کو 18سیٹوں پر جیت ملی ہے ۔ ریاستی اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدواروں کو4سیٹیں ملی ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کا اکاونٹ نہیں کھلا ہے ۔ وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی اور سابق وزیراعلی ہریش راوت الیکشن ہار گئے ۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے تاریخی جیت حاصل کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کی 117سیٹوں میں سے 92سیٹوں پر قبضہ کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں عام آدمی پارٹی نے کانگریس اور اکالی دل کی بالادستی ختم کردی ۔ برسراقتدار کانگریس محض 18سیٹوں پر سمٹ گئی ۔ شرومنی اکالی دل کو صرف تین سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے ۔ بی جے پی کو دو اسمبلی حلقوں میں جیت ملی ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے ۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے کھاتہ میں گئی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان بھگونت مان کی قیادت میں پارٹی نے کانگریس اور شرومنی اکالی دل کے کئی قدآور وں کو دھول چٹائی ہے ۔ وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی دو نوں سیٹوں پر ہار گئے۔ کیپٹن امریندر سنگھ بھی چنائو ہار گئے۔ عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی کے عہدہ کے امیدوار بھگونت مان دھوری اسمبلی سیٹ سے 58ہزار 206ووٹوں سے جیتے جبکہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو امرتسر مشرق سیٹ پر شرومنی اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل اور لمبی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوارگرمیت سنگھ خودیاں سے شکست کھا گئے ۔گوا اسمبلی کی 40 سیٹوں میں سے 20سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس نے 12سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے ۔ مہاراشٹر گومانتک پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے دو دو سیٹوں اور گوا فارورڈ پارٹی اور ریولیوشنری گوون پارٹی نے ایک ایک سیٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ آزاد امیدواروں کے حصہ میں تین سیٹیں آئی ہیں۔ وزیراعلی پرمود سامنت اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ منی پور کی 60سیٹوں میں سے 55کے نتائج آچکے ہیں جن میں سے بی جے پی31جیت چکی ۔ نیشنل پپلز پارٹی چھ سیٹ جیت چکی,جنتادل یونائیٹڈ نے چھ اور کانگریس اور ناگا پپلز فرنٹ نے پانچ پانچ سیٹیں جیتی ہیں۔ وزیراعلی این برین سنگھ نے اپنی ہنگانگ سیٹ پر 18ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

طاقت کا عالمی توازن

Next Post

پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو فیس فیکزیشن کمیٹی نے ٹرانسپورٹ فیس میں 12فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو فیس فیکزیشن کمیٹی نے ٹرانسپورٹ فیس میں 12فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی

پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو فیس فیکزیشن کمیٹی نے ٹرانسپورٹ فیس میں 12فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دی

ادھم پور کے حساس ترین سلاتھیہ چوک میں پر اسرار دھماکہ، ایک شہری از جان پندرہ زخمی

ادھم پور بلاسٹ: این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کے لئے جموں پہنچ گئی

تلیل گریز میں فوجی چاپر گر کر تباہ، پائلٹ از جان، ساتھی زخمی

تلیل گریز میں فوجی چاپر گر کر تباہ، پائلٹ از جان، ساتھی زخمی

پاکستان میں میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا: بھارت

پاکستان میں میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا: بھارت

مشتبہ عسکریت پسندوں نے آڈورہ کولگام میں بی جے پی سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا

مشتبہ عسکریت پسندوں نے آڈورہ کولگام میں بی جے پی سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »