• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا: بھارت

فوٹو: پاکستانی میڈیا

پاکستان میں میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا: بھارت

واقعہ افسوس ناک، حکومت نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ہائی لیول انکوائری کا حکم

by امت ڈیسک
11/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک میزائل پاکستان کے علاقے میں گرا ہے جس پر انہوں نے ’سخت افسوس‘ کا اظہار کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ہے کہ ’ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک میزائل پاکستان کے علاقے میں گرا ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم اس حادثے میں جانی نقصان نہ ہونا باعث اطمینان ہے۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثاتی طور پر میزائل فائر ہو گیا۔‘ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’بھارتی حکومت نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ہائی لیول انکوائری کا حکم دیا ہے۔‘ واضح رہے کہ جمعرات کی شب پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ایک پریس بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ بھارت سے اڑنے والا ایک ’سپر سانک میزائل‘ پاکستان کی حدود میں گرا ہے۔ پاکستان فوج کے مطابق یہ واقعہ 9 مارچ کی شام چھ بج کر 43 منٹ پر میاں چنوں علاقے میں پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کر دیا تھا۔ اس بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ اس سپر سونک کے گرنے سے نہ صرف شہری املاک کو نقصان ہوا بلکہ انسانی جان کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ بھارتی سفارت کار سے کہا گیا کہ وہ فضائی حدود کی اس خلاف ورزی پر پاکستان کی مذمت اور تشویش سے اپنی حکومت کو آگاہ کریں۔ اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ نو مارچ کو 6 بجکر 43 منٹ پر بھارتی علاقہ سورت گڑھ سے سپر سونک قسم کی اڑتی ہوئی چیز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ترجمان کے مطابق اس کے گرنے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا تھا۔ اس سے قبل پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جمعرات کی شب پریس بریفنگ میں اس حوالے سے تفصیلات سے صحافیوں کا آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نو مارچ کو ایک تیز رفتار غیرمسلح میزائل بھارت سے پاکستان میں داخل ہوا اور میاں چنوں کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے اس چیز کو بھارت سے اڑنے سے لے کر میاں چنوں میں گرنے تک ڈیٹیکٹ کیا۔‘

پاکستان فوج کے مطابق 9مارچ کو ایک تیز رفتار چیز بھارت سے پاکستانی حدود میں گری تھی (آئی ایس پی آر)

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے ایس او پیز کے مطابق کارروائی کی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اس چیز خود گر کر تباہ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس چیز نے مقامی اور غیر ملکی پروازوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی حطرے میں ڈالا۔ اس حادثے کی وجہ سے کوئی بڑا فضائی حادثہ پیش آ سکتا تھا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس واقعے کےحوالے سے بھارت کی وضاحت کا منتظر ہے۔ اس موقع پر میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ موجود ایئر وائس مارشل طارق ضیا نے کہا کہ ’ہم اس وقت صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ یہ چیز ممکنہ طور پر ایک سپرسانک میزائل تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل تھا مگر غیرمسلح تھا۔‘ ایئر وائس مارشل طارق ضیا نے اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر بھارتی حدود میں 104 کلومیٹر دور اس چیز کو دیکھا گیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ایئر فورس نے اس تیز رفتار چیز کو پرواز سے گرنے تک ٹریک کیا۔‘ ’یہ چیز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر 50 منٹ پر میاں چنوں کے قریب گر گئی۔‘ ’انہوں نے کہا کہ یہ چیز پاکستانی حدود میں کل 124 کلومیٹر اندر آئی اور اسے پرواز سے گرنے تک چھ منٹ اور 46 سکینڈ لگے۔‘ یاد رہے کہ گذشتہ روز اس حوالے سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال پولیس حکام نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ تحصیل میاں چنوں کے علاقے میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم بعد میں ان کی جانب سے تردیدی بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تلیل گریز میں فوجی چاپر گر کر تباہ، پائلٹ از جان، ساتھی زخمی

Next Post

مشتبہ عسکریت پسندوں نے آڈورہ کولگام میں بی جے پی سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
مشتبہ عسکریت پسندوں نے آڈورہ کولگام میں بی جے پی سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا

مشتبہ عسکریت پسندوں نے آڈورہ کولگام میں بی جے پی سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا

بھارت امن و دوستی کے راستے سبھی ممالک کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے: وزیر اعظم مودی

بھارت امن و دوستی کے راستے سبھی ممالک کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے: وزیر اعظم مودی

نائرہ تہاب تصادم: 4 عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعویٰ

فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائیوں میں 4 عسکریت پسند مارے گئے: پولیس کا دعویٰ

پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیاں 4 جنگجو ہلاک، ایک گرفتار : پولیس

پلوامہ، گاندربل اور ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیاں 4 جنگجو ہلاک، ایک گرفتار : پولیس

مسجدالحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیرنمازادا کی

مسجدالحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیرنمازادا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »