امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ہی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے جموں کے کئی حصوں میں بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے۔
وادی کے کئی علاقوں مین خاص طور پر سرینگر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی جن کے باعث لوگوں میں خوف و ہراز پایا گیا۔
سکریٹری خارجہ وکرم مصری کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں باضابطہ طور پر اعلان کرنے کے ایک گھنٹے بعد، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دوبارہ مبینہ خلاف ورزیوں پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "جنگ بندی کو ابھی کیا ہوا؟ سری نگر میں دھماکے کی آوازیں سنائی دیں۔








