• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں  35افراد علیل پڑ گئے، اسپتال میں داخل

راجوری میں 35افراد علیل پڑ گئے، اسپتال میں داخل

by امت ڈیسک
10/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے منجاکوٹ تحصیل میں کوٹلی پرن نامی گاؤں میں ایک پر اسرار بیماری نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے نتیجے میں 35 شہری علیل ہو کر اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ چند ماہ قبل راجوری کے ہی بڈہال علاقے میں پراسرار بیماری نے دہشت مچائی تھی جس کی بازگشت سے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

کوٹلی پرن گاؤں میں شہریوں کی علالت پر صحت عامہ کے عہدیداروں کا ابتدائی گمان آلودہ پانی ہے، جس کی بنیاد پر گاؤں کے تین کنوؤں سے پانی کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ ادھر، ضلع انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت تمام مشکوک آبی ذرائع/ذخائر کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے۔ ایک اعلیٰ طبی افسر نے بتایا کہ ’’متاثرہ افراد میں پیٹ درد، بخار، پانی کی کمی اور دست جیسی علامات پائی گئی ہیں، جو پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔‘‘

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل کیے گئے چار مریضوں کا ابتدائی علاج و معالجہ کیے جانے کے بعد انہیں مزید اور بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال داخل یے گئے باقی مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ادھر، حکام نے تین درجن کے قریب شہریوں کی علالت کی خبر موصول ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں طبی ٹیم روانہ کی جنہوں نے گاؤں کا معائنہ کیا اور پانی کے نمونے حاصل کیے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ’’مکمل تجزیے کے بعد ہی حتمی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے گا، تاہم عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ برس دسمبر 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان راجوری کے ہی بڈحال نامی گاؤں میں پیش آئے سانحے کی یاد دلاتا ہے، جہاں 50 دنوں کے اندر ایک پراسرار بیماری کے باعث 17 افراد، جن میں 13 بچے شامل تھے، ہلاک ہو گئے تھے۔ اس وقت پورے گاؤں کو ’’کنٹرول زون‘‘ قرار دے کر رہائشیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا تھا۔ ایمز سمیت دیگر کئی اسپتالوں نے علاقے کا معائنہ کرکے پانی کے نمونے حاصل کیے تھے تاہم ابھی تک اُس پراسرار بیماری کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر، منی پور میں امن سے متعلق وزیر داخلہ کے دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز: جے رام رمیش

Next Post

چناب پُل پر فاروق عبداللہ ہوئے آبدیدہ، وندے بھارت ٹرین سے ’دل کی دوری‘ کم ہونے کی امید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
چناب پُل پر فاروق عبداللہ ہوئے آبدیدہ، وندے بھارت ٹرین سے ’دل کی دوری‘ کم ہونے کی امید

چناب پُل پر فاروق عبداللہ ہوئے آبدیدہ، وندے بھارت ٹرین سے ’دل کی دوری‘ کم ہونے کی امید

امرناتھ یاتریوں کی حفاظت پہلگام کے مقامی لوگوں کو کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

امرناتھ یاتریوں کی حفاظت پہلگام کے مقامی لوگوں کو کرنی چاہیے: محبوبہ مفتی

راجوری میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ

راجوری میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ

وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ رابطے بھی بڑھے گا: ناصر اسلم

وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ رابطے بھی بڑھے گا: ناصر اسلم

ہمیں بین الاقوامی پانی میں ہی ’اغوا‘ کر لیا گیا‘‘، گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل سے ڈی پورٹ ہو کر پیرس پہنچتے ہی کی میڈیا سے بات

ہمیں بین الاقوامی پانی میں ہی ’اغوا‘ کر لیا گیا‘‘، گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل سے ڈی پورٹ ہو کر پیرس پہنچتے ہی کی میڈیا سے بات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »