• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امریکہ نے ایران پر حملے کا دیا سگنل، ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

by امت ڈیسک
17/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے ایران کے دارالحکومت تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر زور دیا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے کرنے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کو اس جملے کے ساتھ ختم کیا، "ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کرنا چاہیے!”

اسرائیل نے پیر کے روز تہران میں تقریباً 300,000 لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فضائی حملوں سے قبل وہاں سے نکل جائیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے براہ راست نشریات کے دوران ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن اسٹیشن پر حملہ کیا۔ اسرائیل دن بھر ہوائی حملوں اور ڈرونز سے ایران کو نشانہ بنا رہا ہے، جب کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کیے جس میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے۔ ایرانی حملوں میں اب تک 24 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹِٹ فار ٹاٹ حملے اُس وقت شروع ہوئے جب اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ کے جوہری پروگرام پر جمعہ کو حملہ کیا۔ جس کے بعد سے ایران بھی جوابی حملے کر رہا ہے۔ ان حالات میں جنگ نے ایک وسیع، زیادہ خطرناک علاقائی جنگ کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے پیر کو دعویٰ کیا کہ حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ایک سال پیچھے کردیا ہے اور کہا کہ وہ ٹرمپ سے روزانہ رابطے میں ہیں۔

کیا امریکہ جنگ میں شامل ہو گا:

امریکی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکہ ایران پر حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ، امریکہ ایران میں کسی بھی فوجی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان الیکس فائفر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خبریں درست نہیں ہیں۔ امریکی افواج اپنا دفاعی انداز برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ان تبصروں کی بازگشت کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ، امریکی افواج اپنی دفاعی پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم امریکی فوجیوں اور اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

پارنیل نے ایک رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ، امریکی جیٹ طیاروں کے حملوں میں حصہ لینے کی خبر سچ نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

Next Post

امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

ایران سے کشمیری طلبہ کا انخلا شروع، سینکڑوں اب بھی محصور، والدین بے چین

ایران سے کشمیری طلبہ کا انخلا شروع، سینکڑوں اب بھی محصور، والدین بے چین

سرندو سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کی ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام میں موت، اہل خانہ نے طبی غفلت کا الزام

عدالت نے بھتیجوں کے خلاف ’پھوپھی کی عزت پامالی‘ کا کیس منسوخ کر دیا

عدالت نے بھتیجوں کے خلاف ’پھوپھی کی عزت پامالی‘ کا کیس منسوخ کر دیا

اسرائیلی فائرنگ میں 59 فلسطینی ازجان

اسرائیلی فائرنگ میں 59 فلسطینی ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »