امت نیوز ڈیسک //
ادھم پور، 26 جون: اودھم پور جموں ڈویژن کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص ان پٹ ملنے کے بعد، سخت گھیرا بندی جاری ہے۔
افسر نے بتایا کہ تلاشیوں کے دوران، سیکورٹی فورسز شدید فائرنگ کی زد میں آگئیں، جس سے گولی باری شروع ہوگئی، اور فائرنگ کا زبردست تبادلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور کمک روانہ کردی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جے کے این ایس)








