• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

by امت ڈیسک
11/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کی 75 سال سے متعلق حالیہ تبصرے پر سنگھ نے وضاحت جاری کی ہے۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھاگوت نے یہ بات آر ایس ایس کے مفکر موروپنت پنگلے کی 75ویں جینتی (سالگرہ) کے موقع پر کہی تھی، اور اسے موجودہ حالات یا کسی مخصوص شخصیت سے جوڑنا غلط ہے۔

تاہم کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا اپنی سیاسی تشریحات کر رہی ہیں، جنہیں سنگھ نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں منعقدہ ایک تقریب میں "Moropant Pingale: The Architect of Hindu Resurgence” نامی کتاب کی رسمِ اجرا کے موقع پر خطاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا: ’’پنگلے جی نے ایک بار کہا تھا کہ جب آپ کی عمر 75 برس ہو جائے اور آپ کو ایک شال اوڑھا کر اعزاز دیا جائے، تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ ایک خاص عمر کو پہنچ چکے ہیں، اب آپ کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے اور دوسروں کو کام کرنے دینا چاہیے‘‘۔ بھاگوت نے یہ بھی بتایا کہ موروپنت پنگلے نے ورنداون کے دورے کے دوران، اپنے 75ویں جنم دن پر شال اوڑھائے جانے کے بعد یہ بات کہی تھی۔

اگرچہ شال اعزاز کی علامت تھی، لیکن پنگلے نے اس کا گہرا مطلب سمجھا – یعنی نسلوں کی تبدیلی اور نوجوان قیادت کو موقع دینا۔ موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں موروپنت پنگلے کی زندگی کے کئی ان کہے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ یہ ان کی عاجزی، خود آگاہی اور اعلیٰ اصولوں کی مثالوں پر مبنی ایک خراجِ عقیدت تھا۔

سنگھ کا کہنا ہے کہ اس بیان کو کچھ سیاسی حلقوں نے غلط انداز میں لیا اور اسے موہن بھاگوت کے اپنے مستقبل یا آر ایس ایس میں تبدیلی سے جوڑ دیا۔ جبکہ سنگھ کا مؤقف ہے کہ ’’یہ صرف موروپنت پنگلے جی کے لیے کہا گیا جملہ تھا، اس کا کسی اور سے کوئی تعلق نہیں‘‘۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کے سربراہ موہن بھاگوت کے اُس بیان نے، جس میں انہوں نے 75 سال کی عمر کے بعد سیاست سے پیچھے ہٹنے کی بات کی تھی، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اپوزیشن نے اس تبصرے کو لے کر ملک کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) پر نشانہ سادھا ہے۔

حالانکہ سنگھ کا کہنا ہے کہ سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کا بیان صرف آر ایس ایس کے مفکر موروپنت پنگلے کے 75ویں یومِ پیدائش کے موقع پر دیے گئے خطاب کے سیاق و سباق میں تھا، لیکن کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) اس کا ادھورا مطلب نکال کر سیاسی کھچڑی پکانے میں لگی ہوئی ہیں۔

آر ایس ایس نے واضح کیا ہے کہ یہ تبصرہ صرف موروپنت پنگلے کے لیے تھا، اور اس کا کسی اور شخص یا معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ دوسری طرف، بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب تک اپوزیشن کے طنز و تنقید پر کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مسلح جدوجہد کا خاتمہ: کردستان ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے ہتھیار جمع کروانا شروع کر دیے

Next Post

اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کا امکان، میونسپل حدود میں صبح 8.30 بجے سے 2:30 بجے، دیگر اضلاع میں میں 9 سے 3 بجے تک: سکینہ ایتو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

06/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
Next Post
اسکولی اوقات کار حتمی نہیں، اسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے: سکینہ ایتو

اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کا امکان، میونسپل حدود میں صبح 8.30 بجے سے 2:30 بجے، دیگر اضلاع میں میں 9 سے 3 بجے تک: سکینہ ایتو

کپواڑہ: قاضی آباد علاقے میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، کئی رہائشی ڈھانچے تباہ

کپواڑہ: قاضی آباد علاقے میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، کئی رہائشی ڈھانچے تباہ

رامبن میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، دو زخمی

رامبن میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، دو زخمی

ایئر انڈیا کا طیارہ ایندھن کا سوئچ بند ہونے کے بعد گر کر تباہ: رپورٹ

ایئر انڈیا کا طیارہ ایندھن کا سوئچ بند ہونے کے بعد گر کر تباہ: رپورٹ

امرناتھ یاترا:3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 23 واں جھتا جموں سے روانہ

ریل پتھری میں لاپتہ امرناتھ یاتری کا سراغ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »