(سرینگر)قریباً 30 سے زائد کمپنیوں کے ملکی اور غیرملکی سی ای او اگلے چار دنوں تک جموں و کشمیر میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے وادی پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دبئی اور دیگر ممالک کی کمپنیوں اور کچھ ملکی سی ای او یہاں چار روز کے لیے آرہے ہیں۔ وہ یہاں تجارت کے حوالے سے مواقع دیکھنے آرہے ہیں۔خبروں میں مزید کہاگیا ہے کہ سی ای او کا وفد جن میں 30 سے زائد افراد ہیں وادی میں تجارتی تقریب میں بھی حصہ لیں گے۔ ان تقریبات میں سے ایک سرینگر کے شہر کشمیر کنوینشن سینٹر میں رواں مہینے کی 22 تاریخ کو ہونی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے مختلف سیاحتی مقامات بشمول گلمرگ اور پہلگام کا دورہ بھی کرے گا۔ اس کے مزید جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات بھی کرے گا۔









