• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میں ہمیشہ ایوان کی کارروائیاں چلنے کے حق میں رہا ہوں: غلام نبی آزاد

میں ہمیشہ ایوان کی کارروائیاں چلنے کے حق میں رہا ہوں: غلام نبی آزاد

by امت ڈیسک
31/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پارلیمنٹ کی کارروائیاں چلنے کے حق میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واک آوٹ سے ہمیشہ حکمراں جماعت کو مدد ملتی ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے بعد ایک پریس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘میں ہمیشہ پارلیمنٹ چلنے کے حق میں رہا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جب میں یوتھ کانگریس کا صدر بنا اس وقت یوتھ کانگریس کے 40 سے 50 ممبر ہی جیت کر آئے تھے،ہمیں پارلیمنٹ میں ایک بلاک دیا گیا تھا،اس وقت جب کوئی اپوزیشن لیڈر بولنا شروع کرتا تھا تو ہم کھڑے ہوجاتے تھے’۔

انہوں نے کہا: ‘ایک دن مجھے اندرا جی نے پارلیمنٹ کے ایک کمرے میں بلایا اور کہا کہ آپ نوجوان جو یہاں چن کے آئے ہو آپ یہاں شور کرنے کے لئے نہیں بلکہ بولنے کے لئے آئے ہو، یہ نصیحت مجھے تب سے آج تک یاد ہے’۔

مسٹر آزاد نے کہا: ‘ایوان کے کام کاج میں خلل ڈالنا حکومت کی مخالفت کا ذمہ دار طریقہ نہیں ہے، اگر آپ ایوان کو چلنے نہیں دینا چاہتے ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہو، آپ گھر میں رہ کر مخالفت کر سکتے ہیں، پارلیمنٹ کا مقصد قومی، بین الاقوامی، معاشی اور عوامی مسائل کو اٹھانا ہے، ایوان شور مچانے کے لیے نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے سے ہمیشہ حکمران جماعت کا فائدہ ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘سینئر لیڈروں میں ہمیشہ وزیر رہنے کا شوق رہتا ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے سسٹم میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف، بہت سے نئے لوگ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے گزشتہ چند مہینوں میں بڑی تعداد میں سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے’۔

اپنے سیاسی مستقبل پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘میں نے ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ میں الیکشن لڑوں گا یا نہیں، کشمیر میں سیاست مسائل سے زیادہ جذبات پر مبنی ہے، میں ہر الیکشن میں صرف ایک تقریر کرتا ہوں چاہے وہ جموں، دہلی یا سری نگر ہو’۔

سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں فورسز کو ایک اہم شرط کے ساتھ مکمل آزادی حاصل تھی۔

انہوں نے کہا: ‘آپریشن ضرور چلنے چاہییں، لیکن انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انجینئر رشید کی عرضی، دہلی ہائی کورٹ نے این آئی اے کو نوٹس جاری کیا

Next Post

آپریشن سندور پر بحث اور کشمیر کی بات؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
آپریشن سندور پر بحث اور کشمیر کی بات؟

آپریشن سندور پر بحث اور کشمیر کی بات؟

’’امن کی بات عزت کے ساتھ‘‘: پی ڈی پی کے 26 واںیوم تاسیس کی تقریب سے محبوبہ مفتی کا خطاب

’’امن کی بات عزت کے ساتھ‘‘: پی ڈی پی کے 26 واںیوم تاسیس کی تقریب سے محبوبہ مفتی کا خطاب

’’امن کی بات عزت کے ساتھ‘‘: پی ڈی پی کے 26 واںیوم تاسیس کی تقریب سے محبوبہ مفتی کا خطاب

جب مکان کچے تھے، پر مکین سچے تھے!

’’امن کی بات عزت کے ساتھ‘‘: پی ڈی پی کے 26 واںیوم تاسیس کی تقریب سے محبوبہ مفتی کا خطاب

جمو ں میں پولیس فائر نگ سے نوجوان کی ہلاکت: کیوں ہوئے قتل ہم پر الزام یہی!

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

سری نگر میں میر واعظ کی قیادت والی اے اے سی پر یو اے پی اے پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »