امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ میں لنگیٹ کے پوہرو علاقے میں ایک رہائشی مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے تقریباً 30 خواتین زخمی ہوگئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دینی اجتماع کے دوران مکان کی چھت اچانک بیٹھ گئی۔ اجتماع میں شریک متعدد خواتین اس حادثے میں زخمی ہوئیں۔
جی ایم سی ہندواڑہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے تصدیق کی کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘










