امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 8 ستمبر : جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام کے گڈر علاقے میں جھڑپ کے دوران ایک نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ جھڑپ کے دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ تین فوجی اہلکار، جن میں ایک جے سی او بھی شامل ہے، زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اس سے قبل گڈر علاقے میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم اور ملی ٹینٹوں کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملی۔ —(جی این ایس)









