• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

میرواعظ لگاتار دوسرے جمعہ بھی خانہ نظربند، خطبہ جمعہ کی ادائیگی کی نہیں ملی اجازت

by امت ڈیسک
19/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر خانہ نظربند رکھا گیا اور جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے کہا: ’’آج دوسرے جمعہ بھی مجھے گھر پر نظر بند رکھا گیا اور جامع مسجد میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا اور اشتعال انگیز ہے کہ حکام میرے بنیادی مذہبی حقوق کو اپنی مرضی سے پامال کرتے رہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت جب چاہے ہمارے مذہبی، دینی اور شہری آزادیوں پر قدغن عائد کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ جمعہ میرے لیے اور بھی اہم تھا کیونکہ اس ہفتے پروفیسر عبدالغنی بٹ، جو کہ میرے دیرینہ ساتھی رہے ہیں ہم سے جدا ہو گئے۔ مگر انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ نہ صرف ہمیں ان کے جنازے پر شریک ہونے سے روکا گیا بلکہ مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا بھی موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔‘‘

میرواعظ نے حریت کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی کا تذکرہ کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا: ’’آج ہم ان کی مغفرت کے لیے کم از کم دعا کرتے تو کون سا آسمان ٹوٹ پڑتا۔‘‘ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’’حکومت اتنی خوف زدہ ہے کہ ہم اپنے مرحوم رہنماؤں اور قائدین کو الوداع بھی نہیں کہہ سکتے، ان کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے؟‘‘

مولوی عمر فاروق نے اس امر پر شدید افسوس ظاہر کیا کہ انہیں ’’مسلسل ہفتہ بھر ہفتہ گھر پر نظر بند رکھا جا رہا ہے، جامع مسجد جیسی مرکزی عبادت گاہ میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔ نماز جمعہ اور وعظ وتبلیغ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اس سے یہ صاف عیاں ہو جاتا ہے کہ ہمیں آمرانہ نظام میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف ناانصافی اور ظلم ہے بلکہ یہ امر قابل مذمت بھی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ میرواعظ عمر فاروق کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کے خطیب اور علیحدگی پسند تنظیم کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہے۔ والد اور سابق میرواعظ کشمیر کے قتل کے بعد مولوی محمد عمر فاروق ’’میراعظ کشمیر‘‘ کے مسند پر فائز ہوئے اور تب سے وہ جامع میں جمعہ کا خطبہ دیتے آرہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی سمیت اتحاد المسلمین پر پابندی برقرار

Next Post

ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
پہلگام حملے کے بعد امرناتھ یاتریوں کی رجسٹریشن میں 10 فیصد سے زیادہ کمی: منوج سنہا

ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

محبوبہ مفتی نے کی یاسین ملک کیس پر نظرثانی کی درخواست، سجاد لون نے کیا پلٹ وار

محبوبہ مفتی نے کی یاسین ملک کیس پر نظرثانی کی درخواست، سجاد لون نے کیا پلٹ وار

ڈوڈہ۔اودھمپور سرحد کے قریب فائرنگ کی آوازیں

ڈوڈہ۔اودھمپور سرحد کے قریب فائرنگ کی آوازیں

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، آپریشن جاری: فوج

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، آپریشن جاری: فوج

اودھمپور میں جھڑپ، زخمی فوجی دن توڑ گیا ؛ جنگل میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری

اودھمپور میں جھڑپ، زخمی فوجی دن توڑ گیا ؛ جنگل میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »