• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگر دہلی دھماکے میں کشمیری ڈاکٹر ملوث پائے گئے تو اسکا خمیازہ مسلم قوم کو بھگتنا ہوگا: محبوبہ مفتی

اگر دہلی دھماکے میں کشمیری ڈاکٹر ملوث پائے گئے تو اسکا خمیازہ مسلم قوم کو بھگتنا ہوگا: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
12/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات میں کشمیر کے تین ڈاکٹروں کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیکر ان کے ملوث ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پولیس کی چھان بین جاری ہے۔ اس معاملے پر جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے تشویش ظاہر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر یہ ڈاکٹر واقعی ملوث پائے گئے تو کشمیریوں سمیت ملک کے مسلمانوں کو بھی اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے سرینگرمیں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ’’اگر تحقیقات میں یہ ڈاکٹر ملوث پائے گئے تو یہ جموں و کشمیر کے لوگوں، خاص طور پر ملک کے مسلمانوں کے لیے تشویش کا باعث ہوگا، اور ہمارے لیے یہ بہت افسوسناک بات ہوگی کیونکہ بہترین دماغ (یعنی ڈاکٹرز) ضائع ہو رہے ہیں۔‘‘ محبوبہ مفتی کے مطابق: ’’اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں اور ملک کے مسلمانوں کی شبیہہ خراب ہوگی اور ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

پیر کے روز دہلی کے لال قلعہ میں ہوئے کار دھماکے میں 13 شہری جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے کی تحقیقات جموں و کشمیر پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سمیت دیگر ادارے کر رہے ہیں۔ ان ایجنسیز کے مطابق ’’چار کشمیری ڈاکٹروں کا اس واقعے میں ملوث ہونے کا امکان ہے اور اس وقت زیر تفتیش ہے۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ کے کوئل گاؤں کے رہائشی ڈاکٹر عمر نبی مبینہ طور پر اس کار کو چلا رہے تھے جس میں پیر کو بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کوئل سے ڈاکٹر مزمل شکیل، کولگام سے ڈاکٹر عدید احمد راتھر، اور پلوامہ کے بنزو علاقے سے ڈاکٹر سجاد مَلّا کو گرفتار یا حراست میں لیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق تحقیقات آگے بڑھائی جا سکے۔ پولیس نے ان ڈاکٹروں کے کچھ رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

ادھر، سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ ’’تحقیقات شفاف اور منصفانہ‘‘ ہوگی اور مشتبہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ’’مجرموں‘‘ جیسا برتاؤ نہیں کیا جائے گا۔

ان گرفتاریوں اور چھاپوں کے بعد پولیس نے وادی بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ بعض افراد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں اور وادی بھر سے دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دہلی لال قلعہ دھماکہ: ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا، دیکھیں دھماکے کا منظر

Next Post

دہلی لال قلعہ دھماکہ: مرکزی کابینہ کا اجلاس، دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
دہلی لال قلعہ دھماکہ: مرکزی کابینہ کا اجلاس، دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا

دہلی لال قلعہ دھماکہ: مرکزی کابینہ کا اجلاس، دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا

دھماکہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ممبئی میں الرٹ

دہلی دھماکہ: ڈی این اے جانچ سے بھی تصدیق، ڈاکٹر عمر نبی ہی چلا رہے تھے کار: رپورٹ

جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں: سکینہ یتو

دہلی دھماکے میں ڈاکٹروں کے مبینہ ملوث ہونے کی تحقیقات جاری: سکینہ ایتو

دہلی دھماکہ:  کانگریس کا وزیراعظم سے آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ

دہلی دھماکہ: کانگریس کا وزیراعظم سے آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »