امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 13 نومبر : جموں و کشمیر کی وزیر صحت و تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ دہلی دھماکے میں ڈاکٹروں کے مبینہ ملوث ہونے کا معاملہ زیرِ تفتیش ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا، "دہلی دھماکے میں ڈاکٹروں کے ملوث ہونے کا معاملہ تحقیق کے دائرے میں ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، اور جیسے ہی مکمل ہوں گی، سب کچھ واضح کر دیا جائے گا۔”
سکینہ ایتو نے دہلی دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، "میں دہلی میں ہوئے اس دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔” — (کے این ٹی)









