• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معذوروں سے متعلق عالمی دن کے موقع پر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا سری نگر میں حکومت کے خلاف احتجاج

معذوروں سے متعلق عالمی دن کے موقع پر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا سری نگر میں حکومت کے خلاف احتجاج

by امت ڈیسک
03/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،: عالمی یوم معذور کے موقع پر آج سری نگر میں جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے اپنی مشکلات اور دیرینہ مطالبات کو اجاگر کرنے کے لیے پرامن احتجاج کا اہتمام کیا۔
احتجاج میں شریک معذور افراد نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ برسوں سے معذور طبقے کے بنیادی حقوق اور اُن کے لیے مختص فلاحی اسکیموں کو عملی شکل دینے میں ناکام رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگرچہ مرکزی اور ریاستی سطح پر معذور افراد کے لیے قوانین اور اسکیمیں موجود ہیں، مگر ان کی زمینی سطح پر عمل آوری نہایت سست روی کا شکار ہے۔ ایسوسی ایشن کے اراکین کے مطابق بہتر ریزرویشن، مالی معاونت، روزگار کے مواقع، مواصلاتی سہولیات، اسمارٹ کارڈز کی فراہمی اور سرکاری دفاتر و عوامی مقامات پر رسائی کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کی فراہمی آج بھی دور کی بات ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے شکایت کی کہ بارہا متعلقہ محکموں کو یاد دہانیوں اور یادداشتوں کے باوجود مسائل وہیں کے وہیں برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد روزمرہ زندگی میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن حکام کی خاموشی اور عدم دلچسپی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معذور شہریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فوری نوٹس لے اور موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے، تاکہ یہ طبقہ بھی بھرپور عزت و وقار کے ساتھ معاشرے میں زندگی گزار سکے۔

واضح رہے کہ ہر سال 3 دسمبر کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے عالمی یومِ معذور منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں اور معاشروں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا ہے کہ وہ خصوصی افراد کی ضروریات، حقوق اور فلاح و بہبود پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔ اس دن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ معاشی، سماجی اور اخلاقی سطح پر معذور افراد کی بھرپور معاونت کی جائے، تاکہ وہ زندگی کے کسی بھی مرحلے پر احساسِ محرومی یا تنہائی کا شکار نہ ہوں اور مکمل وقار کے ساتھ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریزرویشن پالیسی میں مناسب توازن لانے کی کوشش کی ہے: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

Next Post

نہرو بابری مسجد کو سرکاری پیسوں سے بنانا چاہتے تھے، راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
نہرو بابری مسجد کو سرکاری پیسوں سے بنانا چاہتے تھے، راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

نہرو بابری مسجد کو سرکاری پیسوں سے بنانا چاہتے تھے، راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

عمر عبداللہ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس: آر اینڈ بی محکمے میں ترقیوں کی منظوری، ڈیلی ویجرز پر رپورٹ طلب

عمر عبداللہ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس: آر اینڈ بی محکمے میں ترقیوں کی منظوری، ڈیلی ویجرز پر رپورٹ طلب

پچھلے پانچ برسوں میں جے کے میں 50 ہزار راشن کارڈ منسوخ

پچھلے پانچ برسوں میں جے کے میں 50 ہزار راشن کارڈ منسوخ

چھٹی ہو یا نہ ہو، شیخ عبداللہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

چھٹی ہو یا نہ ہو، شیخ عبداللہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

آغا روح اللہ مہدی کا الزام: پارلیمنٹ میں جے اینڈ کے انہدامی معاملہ اٹھانے سے روکا گیا، ‘کنٹرولڈ ڈیموکریسی’ قرار

آغا روح اللہ مہدی کا الزام: پارلیمنٹ میں جے اینڈ کے انہدامی معاملہ اٹھانے سے روکا گیا، ‘کنٹرولڈ ڈیموکریسی’ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »