(شوپیاں) سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بدھ کے روز ضلع اسپتال شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا ضلع میں چند روز قبل ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو بچانے کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ضلع کے عوام کا بھی شکریہ اعدا کیا جنہوں نے زخمی فوجی جوانوں کو ہسپتال پہنچایا۔ واضح رہے شوپیاں کے کنی پورہ گاؤں میں رواں ماہ کی14 تاریخ کو ایک فوجی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوئی تھی جب وہ جائے تصادم آرائی کی طرف جا رہی تھی۔










