(بارہمولہ) ضلع بارہمولہ کے مالوا ٹنگمرگ علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کے طویل عرصے تک زندہ رہنے والے کمانڈر سمیت دوجنگجو مارے گئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو کی شناخت لشکر طیبہ کے سرکردہ کمانڈر یوسف کانتروکے طور ہوئی ہے۔ آئی جی پی کے مطابق یوسف عام شہریوں اور فورسز اہلکاروں پر کئی حملوں میں ملوث تھا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ایس پی او اور اس کے بھائی، ایک فوجی اور ایک شہری کا ضلع بڈگام میں حالیہ قتل شامل ہے۔ واضح رہے اس تصادم میں ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں 3 فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Top LeT #terrorist Commander Yousuf Kantroo killed in #Baramulla #encounter. He was involved in several #killings of civilians & SFs personnel including recent killing of JKP’s SPO & his brother, one Soldier and one civilian in #Budgam district. A big success for us: IGP Kashmir
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 21, 2022
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کے تین جنگجو مارے گئے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے مالوا علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات علی الصبح اس علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔