(بانڈی پورہ) جموں و کشمیر پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع صدر بانڈی پورہ اور اس کے سرپنچ ساتھی کے خلاف ایک خاتون سے اس کے قید بھائی کو رہا کرانے کے بدلے ایک لاکھ روپے لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے رقم بھی ضبط کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر عبدالرحمن ٹکری نے اپنے ساتھی ، ایک سرپنچ جس کی شناخت مشتاق احمد کے طور ہوئی ، نے قیدی بھائی عاقب خورشید کو رہا کرنے کے بدلے خاتون انجم خورشید سے ایک لاکھ روپے وصول کئے۔ دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 420 آئی پی سی (دھوکہ دہی) کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 64) درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے رقم بھی ضبط کر لی گئی تھی اور دونوں کو بعد میں مکمل پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے پیشگی ضمانت کرائی تھی۔