• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

نئے اراضی قوانین صنعت کاری کو فروغ دینے اور زرعی شعبے کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے:حکومت

قوانین سے جموں و کشمیر میں 90فیصد اراضی کو بیرونی لوگوں سے تحفظ فراہم ہوگا

by امت ڈیسک
21/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر میں متعارف کئے گئے نئے اراضی قوانین نے 11 زمینی قوانین کی جگہ لے لی جو سابق ریاست جموں و کشمیر میں موجود تھے، جن میں جدید، ترقی پسند اور عوام دوست دفعات شامل ہیں۔نئے اراضی قوانین نہ صرف جموں و کشمیر میں زائد از 90 فیصد اراضی کو بیرونی لوگوں سے بیگانہ ہونے سے تحفظ فراہم کریں گے بلکہ یہ زرعی شعبے کو بہتر بنانے، تیز رفتار صنعت کاری کو فروغ دینے، اقتصادی ترقی میں مدد دینے اور جموں و کشمیر میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد کریں گے۔جموں وکشمیر حکومت جو ایک جدید مؤثر ، شفاف اور شہری دوست یوٹی بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے ، نے نئے اَراضی قوانین متعارف کرنے کے بعد زمین کے تحفظات کو یقینی بنایا ہے۔ حکومت کے اِس تاریخی اقدام سے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی بحالی کے علاوہ تمام شعبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے 26 ؍اکتوبر کو ایک حکم نامے کے ذریعے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے 14 قوانین میں ترمیم کی اور 12 دیگر کو منسوخ کیا۔ ریاست کے چار بڑے قوانین میں کلیدی ترامیم کی گئیں جو سابقہ ریاست میں زمین کی ملکیت، فروخت اور خریداری پر حکومت کرتی تھیں۔ یہ جے اینڈ کے ڈیولپمنٹ ایکٹ 1970، جے اینڈ کے لینڈ ریونیو ایکٹ 1996، زرعی اصلاحات ایکٹ 1976 اور جے اینڈ کے لینڈ گرانٹس ایکٹ 1960 ہیں۔صنعتی مقاصد کی خاطر اَراضی کا تعین ان نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع مہیا کرے گا جو ہمیشہ سے جموں و کشمیر میں صنعتی انقلاب کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔نئے اَراضی قانون کے مطابق زرعی زمین صرف ایک کسان کو فروخت کی جا سکتی ہے اور اسے ایسے شخص کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو جموں و کشمیر یوٹی میں ذاتی طور پر زمین کاشت کرتا ہے۔’’زرعی زمین‘‘کی اِصطلاح کو واضح طور پر نہ صرف زراعت بلکہ باغبانی اور اس سے منسلک زرعی سرگرمیوں کو بھی شامل کرنے کے لئے واضح کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ وسیع تعریف میں نہ صرف باغبانی بلکہ پولٹری، اینمل ہسبنڈری، کھیتی کی زمین وغیرہ بھی شامل ہیں۔منسوخ شدہ قوانین کی ترقی پسند دفعات کو ترمیم شدہ لینڈ ریونیو ایکٹ میں شامل کرکے برقرار رکھا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کے قیام، زمین کے اِستعمال کو منظم کرنے کے لئے علاقائی منصوبہ بندی، اجنبیت اور تبدیلی، زمین کی لیز، کنسولیڈیشن اور کنٹریکٹ فارمنگ کے اِنتظامات ہیں۔ سینئر افسران پر مشتمل بورڈ آف ریونیو نہ صرف علاقائی منصوبے تیار کرنے کے لئے ڈویلپنگ اتھارٹی ہو گا بلکہ زمینوں کو مضبوط کرنے کی سکیم اور زراعت کو قابل عمل بنانے کے لئے زرعی زمینوں کی تقسیم کو محدود اور ریگولیٹ کرنے کی سکیم کو بھی مطلع کر سکتا ہے۔گذشتہ برس اکتوبر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے آئی سی سی میں ایپل فیسٹول 2021 ء کا آغاز کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں ’’زرعی زمین کا ایک انچ بھی نہیں‘‘ یوٹی سے باہر کسی کو دیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ باہر سے کسی کو بھی زرعی زمین نہیں دی گئی ہے اور جموں و کشمیر کی زمین کی حفاظت جموں و کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس قانون سے یہ جموں و کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زرعی زمینوں کی حفاظت کرے۔‘‘محکمہ ریونیو نے بہتر حکمرانی او رشہریوں کی آسانی کے لئے ایک بڑی پہل کے طور پر جموں اور سری نگر کے اضلاع سے 19؍ فروری 2022ء سے زمینداروں کو ہندی، اردو اور انگریزی میں سہ زبانی لینڈ پاس بکس کا اجرأ شروع کیا۔ہر زمیندار کو جاری کی جانے والی زمین کی پاس بکس ریونیو اسٹیٹ میں جمعبندی کے سینٹری پر مشتمل ہوتی ہیں تاکہ وہ اسے کریڈٹ کی سہولیات اور اس سے جڑے یا اس سے متعلقہ دیگر معاملات کے لئے اِستعمال کر سکے۔ محکمہ ریونیو کی طرف سے تجویز کردہ لینڈ پاس بک ریکارڈ کے مطابق ہے اور زمیندار کسی پٹواری یا تحصیلدار یا کسی ریونیو آفس میں جانے کے بغیر آن لائن تیار کر سکتے ہیں۔محکمہ نے وضع کردہ قانون کے مطابق لینڈ پاس بک کے آن لائن اجرأ کے لئے جموں و کشمیر لینڈ پاس بک رولز۔ 2022 بھی تیار کیا ہے۔(انفو)

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا ضلع اسپتال شوپیاں کا دورہ، عوام اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

Next Post

ملواہ ٹنگمرگ بارہمولہ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
ملواہ ٹنگمرگ بارہمولہ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع

ملواہ ٹنگمرگ بارہمولہ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع

مالوا بارہمولہ تصادم : لشکر طیبہ کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق، 3 فوجی اور ایک شہری زخمی:آئی جی پی کشمیر

مالوا بارہمولہ تصادم : لشکر طیبہ کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق، 3 فوجی اور ایک شہری زخمی:آئی جی پی کشمیر

کشمیر میں  میں عسکریت پسندی کے خاتمے میں این آئی اے کا اہم کردار : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

کشمیر میں میں عسکریت پسندی کے خاتمے میں این آئی اے کا اہم کردار : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

جیل میں بند نوجوان کو رہاکرانے کیلئے 1لاکھ روپے لینے والا بھاجپا لیڈر اور سرپنچ گرفتار

سابق جموں وکشمیر گورنر ستیہ پال ملک کے کورپشن الزامات، سی بی آئی کے متعدد مقامات پر چھاپے

سابق جموں وکشمیر گورنر ستیہ پال ملک کے کورپشن الزامات، سی بی آئی کے متعدد مقامات پر چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »